Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوشکست دیکر سیریز جیت لی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوشکست دیکر سیریز جیت لی
پاکستانکھیل

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوشکست دیکر سیریز جیت لی

Published November 16, 2024
Tags: Featured آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دوسرے میچ میں سیریز 0-2 سے جیت لی
Share
SHARE

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک): تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گرک نے کیا۔

پاکستان کو اننگز کے پہلے دو اوورز مہنگے پڑے لیکن حارث رؤف نے 52 کے مجموعے پر پہلے جیک فریسر اور پھر کینگروز کپتان جوس انگلس کو پویلین بھیج دیا، عباس آفریدی نے میتھیو شارٹ کو 32 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔ ایرون ہارڈی 28 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے۔

مقررہ 20 اووز میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں صفیان مقیم کے حصے میں آئیں۔

148 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے عثمان خان نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عرفان خان 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔کپتان محمد رضوان نے 16 رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان نے5 اور عباس آفریدی نے 4 رنزبنائے۔ بابراعظم نے 3 اور حارث رؤف نے 2 رنز بنائے۔

پاکستان کے چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سلمان آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے اسپینسرجانسن نے 26 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم زمپا نے2 اور زاویئر بارٹلیٹ نے ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیاکے اسپینسر جانسن عمدہ بولنگ کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صاحبزداہ فرحان، عثمان خان سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ، حارث رؤف شامل تھے۔ اس کے علاوہ نسیم شاہ اور سفیان مقیم بھی 11 کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 2 صفر کی سبقت حاصل ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی پیر کو کھیلا جائےگا۔

TAGGED:Featuredآسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکستتین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزدوسرے میچ میںسیریز 0-2 سے جیت لی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قلات میں دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی
Next Article کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائیگا: وزیر خزانہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

جیکب آباد: ڈاکوؤں کا بلوچستان پولیس پارٹی پر حملہ، 5 اہلکار شہید

جیکب آباد (ویب ڈیسک): سندھ کے ضلع جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میں واقع علاقے جاگیر میں بلوچستان…

April 26, 2023
پاکستانتازہ ترین

ہائے یہ تیرا اندازبیاں:سندھ حکومت کی رات 10 سے صبح 6 تک لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایت

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو رات 10 سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ…

June 29, 2024
پاکستان

دیا بھیل کے لرزہ خیز قتل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل

سانگھڑ (نجات نیوز): پولیس کی جانب سے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک ہندو خاتون کے لرزہ خیز قتل کی…

December 31, 2022
پاکستان

آئینی طور پر پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے: رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے کل اعتماد کا ووٹ نہیں لیا،…

December 22, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?