Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آزاد کشمیر: تیسرے روز بھی ہڑتال،وزیراعظم کا اظہار تشویش، صدر زرداری نے ہنگامی اجلاس بلالیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آزاد کشمیر: تیسرے روز بھی ہڑتال،وزیراعظم کا اظہار تشویش، صدر زرداری نے ہنگامی اجلاس بلالیا
پاکستان

آزاد کشمیر: تیسرے روز بھی ہڑتال،وزیراعظم کا اظہار تشویش، صدر زرداری نے ہنگامی اجلاس بلالیا

Published May 12, 2024
Tags: 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرعملدرآمد کیلئے ہڑتال Featured صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس وزیراعظم شہباز شریف کا آزادکشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
Share
SHARE

مظفر آباد (ویب ڈیسک): آزاد کشمیر میں 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرعملدرآمد کیلئے ہڑتال تیسرے روزبھی جاری ہے جس سے نظام زندگی ٹھپ ہوکررہ گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ ،دکانیں، بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔عوامی ایکشن کمیٹی کا میرپور،بھمبراور کوٹلی سے دارالحکومت مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ دوسرےروز بھی جاری ہے۔ تمام قافلے حکومت کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں عبورکر کے پونچھ کی حدود میں داخل ہوگئے۔ جرائی کے مقام پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی۔مظاہرین کے پتھراؤ سے اے ایس پی میرپور خاور علی اور تحصیلدار ڈڈیال سردار رضوان لطیف زخمی ہوگئے۔ مظفرآباد سمیت تمام اضلاع میں کشیدگی برقرار ہے۔میرپورڈویژن سمیت آزاد کشمیر بھرمیں انٹرنیٹ سروس رات گئے سے متاثر ہے جس سے شہریوں کو رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کیلئے حکومت آزادکشمیر نے رینجرز طلب کر لی۔ قانون سازاسمبلی،سپریم کورٹ،ہائی کورٹ اوراہم سرکاری املاک کی حفاظت کیلئے فوری طور پر رینجرز ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ گزشتہ روز پولیس سے مظاہرین کے تصادم کے بعد حکومت نے رینجرز طلبی کا فیصلہ کیا۔ رینجرز کی گاڑیاں کوہالہ پل سے آزادکشمیر کی حدود میں داخل ہو گئیں۔شہید سب انسپکٹر پولیس عدنان قریشی کی نماز جنازہ قائداعظم اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ سب انسپکٹر عدنان قریشی احتجاج کے دوران سینے پرگولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی پہلے دن سے کوشش ہے شہریوں کو ریلیف دیا جائے، عوامی ایکشن کمیٹی سے جو معاہدہ ہوا تھا ہم خود کو اس کا پابند سمجھتے ہیں، ہمارا پولیس افسر شہید ہوا حکومت نے یقینی بنایا کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو، جلاؤ گھیراؤ کے باوجود حکومت نے طاقت کا استعمال نہیں کیا اور تحمل کا مظاہرہ کیا، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ہمارا دشمن مکار ہے پبلک سیکورٹی ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات سے قدم پیچھے نہیں ہٹایا، عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، بجلی اور آٹے میں ریلیف دینے کو تیار ہیں، ہمیں ترقیاتی فنڈز کی قربانی دینا ہوگی، جو مطالبات حکومت پاکستان سے منسلک ہیں انہیں وفاق کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پرسستی بجلی اورسستے آٹے کی فراہمی کیلئے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین مہنگائی،بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اورناقص پالیسیوں کے خلاف مارچ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ بدقسمتی سے اس صورتحال میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے مگر احتجاج کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔

دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نےکہا ہےکہ ان کی وزیراعظم پاکستان سے گفتگو ہوئی، انہوں نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔شاہ غلام قادر کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام فریقین آزادکشمیر میں امن وامان قائم کرنے میں کردار ادا کریں، انتظامیہ امن وامان بحال کرنےکے لیے بات چیت کا دروازہ کھولے۔

ادھر صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نےکہا ہےکہ وزیراعظم آزاد کشمیر عقل کُل بنے بیٹھے ہیں، اس کی وجہ سے آج ریاست اور عوام آمنے سامنے ہیں۔چوہدری محمد یاسین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بجلی،آٹا سستا ہے تو آزاد کشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ عوام کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔

جبکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے لیاہے.انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت اورپارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ آزاد کشمیر کے حکمران اتحادمیں شامل پیپلزپارٹی آج اہم فیصلے کرے گی۔

TAGGED:10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرعملدرآمد کیلئے ہڑتالFeaturedصدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹسوزیراعظم شہباز شریف کا آزادکشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دنیا میں سؤر کے گردے کی پیوندکاری کرانے والا پہلا مریض 2 ماہ بعد انتقال کر گیا
Next Article صوبے میں 300 یونٹ تک فری بجلی دینےکے منصوبے پرکام کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

روسی ایٹمی ہتھیاروں کی پہلی کھیپ بیلاروس منتقل، پیوٹن کی تصدیق

سینٹ پیٹرز برگ (ویب ڈیسک): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تصدیق کردی ہے کہ روس نے اپنے تزویراتی (ٹیکٹیکل) جوہری…

June 17, 2023
پاکستان

پنڈی سے کراچی آنے والی پاکستان ایکسپریس حادثے کا شکار، 46 مسافر زخمی

راولپنڈی (ویب ڈیسک): راولپنڈی سے کراچی آنے والے ٹرین پاکستان ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 46 مسافر…

August 1, 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

چاند پر انسانوں کو پہنچانے کے لیے چین کی اہم ترین پیشرفت

بیجنگ (ٹیک ڈیسک): چین نے لانگ مارچ 10 مون راکٹ کے اس انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو آنے…

July 24, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

ملک میں انٹرنیٹ بدستور متاثر، واٹس ایپ اور دیگر ایپس چلانے میں مشکلات،فری لانسرز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کاروبار ٹھپ

کراچی (ٹیک ڈیسک): کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ کی رفتار…

December 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?