خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کیا گیا۔
اس حوالے سے اکرم درانی کا کہنا تھاکہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے ہمارے متفقہ امیدوار اعظم خان ہیں، ہم نے ایسے شخص کا چناؤ کیا ہے جو سب کو قابل قبول ہے، نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ کرتے تو لوگ سمجھتے یہ ابھی بھی ضد پر ہیں۔
وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھاکہ تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوا اور ہم نے اپنے لیڈر کی مشاورت سے اعظم خان پر اتفاق کیا۔
وہ پیٹرولیم اورمذہبی امورکی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹری بھی رہے ہیں، انہوں نے لنکنزان لندن سے بارایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔