Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل: سینیٹ کمیٹی کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی سفارش
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل: سینیٹ کمیٹی کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی سفارش
پاکستانتازہ ترین

بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل: سینیٹ کمیٹی کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی سفارش

Published August 3, 2023
Tags: وائس چانسلر نے بتایا کہ بالکل، لڑکیوں نے یونیورسٹی چھوڑ دی ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کیس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی سفارش کردی۔بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کیس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اہم اجلاس چیئرمین سینیٹر عرفان صدیق کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی سفارش کردی۔

قائمہ کمیٹی نے تجویز دی کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن قائم کرکے ملوث افراد کا تدارک کریں جبکہ کمیٹی نے سابق وائس چانسلر بہاولپور یونیورسٹی کا نام ’نو فلائی لسٹ‘ میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

دوران اجلاس وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نوید اختر نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بہاولپور یونیورسٹی کے 21 گریڈ کے پروفیسر، چیف سیکیورٹی افسر اور ٹرانسپورٹ کلینر کے منشیات کی فراہمی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ میں نے 26 جولائی 2023 کو بطور وائس چانسلر چارج سنبھالا ہے لیکن بہت سی ویڈیوز اور چیزیں آپ نے دیکھی ہوں گی۔

انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ آئس، وڈیوز اسکینڈل اور کچھ کرپشن کی باتیں ہوئیں جس کے بعد یونیورسٹی نے تفتیشی کمیٹی بنائی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنی کمیٹی تشکیل دی، جبکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی ایک کمیٹی بنائی گئی جس نے تحقیقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی اپنا کام کرکے چلی گئی ہے، تفتیشی کمیٹی میں ڈی آئی جی، انٹی لجنس کے کچھ لوگ شامل تھے لیکن اس کمیٹی نے ہم سے رپورٹ شیئر نہیں کی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ آئس کا کیس ہمارے سامنے نہیں آیا، تین لوگ گرفتار ہوئے ہیں جو جیل میں ہیں اور تینوں افراد کا تعلق یونیورسٹی سے ہے اور پروفیسر 21 گریڈ کا ہے جن کو خزانچی کا چارج دیا گیا تھا اور وہ آئس کی فراہمی میں ملوث تھا جبکہ ٹرانسپورٹ کلینر بھی آئس فراہم کرنے میں ملوث ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ چیف سیکیورٹی افسر ریٹائرڈ میجر ہیں جن سے آئس برآمد ہوئی ہے اور انہیں بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یونیورسٹی میں 65 ہزار طلبہ ہیں جہاں 7 ہزار 800 طلبہ اور طالبات ہاسٹل میں رہتے ہیں، جن میں 5 ہزار کے قریب لڑکیاں ہاسٹل میں رہتی ہیں۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ چیف سیکیورٹی افسر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ لڑکے لڑکیاں اگر ساتھ بیٹھے ہوں اور نازیبا حرکات کر رہے ہوں تو آپ ان کی ویڈیوز بنائیں جس کے بعد چیف سیکیورٹی افسر کے کہنے پر سیکیورٹی کے کچھ لوگ وڈیوز بناکر بھیجتے تھے، جبکہ یونیورسٹی میں کیمرے ہیں لیکن کنٹرول روم نہیں بنایا ہوا۔

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ وڈیوز کی تعداد ہزاروں میں نہیں لیکن وڈیوز ہیں اور ان واقعات کی وجہ سے میں رات کو سوتے سوتے اٹھ جاتا ہوں اور میں رات کو سو نہیں سکتا، اس عمل کو روکنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وائس چانسلر کا نام نو فلائی لسٹ میں رکھنے کا کہا گیا ہے، وہ بیرون ملک جا رہے تھے لیکن انہیں روکا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو کہا گیا ہے کہ ان کا نام نو فلائی لسٹ پر ڈالیں۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ وہاں 185 نجی ہاسٹلز ہیں، ہراسمنٹ کمیٹیاں بنی ہیں لیکن چن کے ان لوگوں کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جو مختلف جگہوں سے ہراسانی کے الزام میں نکالے گئے ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے دریافت کیا کہ وڈیوز اسکینڈل کے بعد لڑکیوں نے یونیورسٹی چھوڑ دی ہے؟

وائس چانسلر نے بتایا کہ بالکل، لڑکیوں نے یونیورسٹی چھوڑ دی ہے لیکن تعداد نہیں ہے کیونکہ چھٹیاں چل رہی ہیں، چھٹیاں ختم ہونے کے بعد معلوم ہوگا کہ کتنی لڑکیوں نے یونیورسٹی چھوڑ دی ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے چیئرمین اور ڈی پی او کو بلایا تھا وہ دونوں نہیں آئے ان سے پوچھیں کیوں نہیں آئے۔

TAGGED:وائس چانسلر نے بتایا کہ بالکل، لڑکیوں نے یونیورسٹی چھوڑ دی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جولائی میں لاپتا افراد کے 157 نئے کیسز رپورٹ، 2 ہزار سے زائد کیسز تاحال زیر التوا
Next Article سعودی عرب پاکستان میں 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے،امریکا سے بھی رابطے میں ہیں؛ پاک بھارتی تجارتی پالیسی کی تبدیلی کی کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی: پاکستان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ پاک بھارتی تجارتی پالیسی کی تبدیلی سے متعلق فی الحال…

April 26, 2024
پاکستان

نگران وزیراعظم پر نواز- زرداری کی کئی بار مشاورت، نام فائنل نہیں‌ہوسکا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے مختلف…

August 2, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی نے نواز شریف، مریم اور حمزہ شہباز کی لاہور سےکامیابی چیلنج کردی

لاہور (ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد مریم نواز اور حمزہ شہباز…

February 11, 2024
پاکستان

ڈھاڈر: سردار خان رند کے قافلے پر بم حملہ،2محافظ جاں بحق

ڈھاڈر / کوئٹہ (ویب ڈیسک): ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند میر سردار خان رند کے قافلے…

March 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?