Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے،امریکا سے بھی رابطے میں ہیں؛ پاک بھارتی تجارتی پالیسی کی تبدیلی کی کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی: پاکستان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے،امریکا سے بھی رابطے میں ہیں؛ پاک بھارتی تجارتی پالیسی کی تبدیلی کی کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی: پاکستان
پاکستاندنیا

توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے،امریکا سے بھی رابطے میں ہیں؛ پاک بھارتی تجارتی پالیسی کی تبدیلی کی کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی: پاکستان

Published April 26, 2024
Tags: Featured پاک بھارتی تجارتی پالیسی کی تبدیلی پاکستان اور ایران توانائی وبجلی کےحوالے سے امورپربھی غور کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ پاک بھارتی تجارتی پالیسی کی تبدیلی سے متعلق فی الحال کوئی خبرنہیں اور کسی فرد کوبھارت سے تعلقات کیلئے کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران سربراہان کی ملاقات میں علاقائی امورزیربحث آئے، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مضبوط تعلقات ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ایرانی صدرکے دورے میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا معاملہ زیر غور آیا، ہمارے مشترکہ اعلامیے میں بھی اس بات کی عکاسی کی گئی، پاکستان اور ایران نے توانائی وبجلی کےحوالے سے امورپربھی غورکیا، ہم نے امریکاکا بیان دیکھا، اپنی توانائی کی ضروریات پر امریکا سے رابطے میں ہیں، پاکستان کی توانائی کی اپنی اہم ضروریات ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی پر تعاون موجودہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے، غزہ میں جاری نسل کشی کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 28 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وزیراعظم اور وزیرخارجہ ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے جب کہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم کی دیگر عالمی سربراہان سے بھی ملاقات ہوگی، وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر متنازع علاقہ ہے، پاکستان اور ایران کا کشمیر اور غزہ پر یکساں موقف ہے، بھارت کی طرف سے کشمیر پر قبضے کے بیانات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، بھارت کو ابہام پھیلانے کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرانا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کی طرف سے جاری انسانی حقوق رپورٹ کو مستردکرچکا ہے، بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اس رپورٹ کی تیاری میں موزوں طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

بیلیسٹک میزائل پرزہ جات کی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو حالیہ اقدام پراپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ایکسپورٹ کنٹرول سیاسی ہوچکی ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ پاک بھارت تجارت کے لیے بیک ڈورمذاکرات نہیں ہورہے، پاک بھارت تجارتی پالیسی تبدیلی سے متعلق فی الحال کوئی خبرنہیں اور کسی فرد کوبھارت سے تعلقات کیلئے کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔

TAGGED:Featuredپاک بھارتی تجارتی پالیسی کی تبدیلیپاکستان اور ایرانتوانائی وبجلی کےحوالے سے امورپربھی غورکوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حیدرآباد: کوہسار میں مایوں کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق، دلہا گرفتار
Next Article بنگلور: خاتون کی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے آفس میٹنگ میں آن لائن شرکت،ویڈیو وائرل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی: ماہر تعلیم خالد رضا قتل کیس، لڑکی سمیت 2 افراد گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل میں لڑکی کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا…

March 27, 2023
انٹرٹینمنٹ

انوپم کھیرکا گنجا ہونے پر فخر کا اظہار: بال والوں کو چیلنج کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے سینئر اور با صلاحیت اداکار انوپم کھیر نے دنیا بھر میں گنج پن کا…

July 17, 2023
پاکستان

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، بہتر ہوتا حکومت اتحادیوں سے بات چیت کرکے بجٹ بناتی: بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک):‌ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا حکومت تمام اتحادیوں سے بات…

June 22, 2024
پاکستانصحت

لاہورکےہسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): تھانہ شاہدره 25 نمبر اسٹاپ پر نجی اسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، ڈاکوؤں نے…

April 28, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?