Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: باجوڑ؛ جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، ،مقامی امیر سمیت35 افراد جاں بحق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > باجوڑ؛ جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، ،مقامی امیر سمیت35 افراد جاں بحق
پاکستان

باجوڑ؛ جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، ،مقامی امیر سمیت35 افراد جاں بحق

Published July 30, 2023
Tags: Featured دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے اب تک معلومات سامنے نہیں آئی
Share
SHARE

باجوڑ (ویب ڈیسک): باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے. خار میں دھماکا ورکرز کنونشن کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے اور جاں بحق ہونے والوں میں جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللہ جان بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرباجوڑ نے کہا ہے کہ زخمیوں کو تیمرگرہ اور پشاور بھی منتقل کیا جا رہا ہے اور کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے میں نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین بھی شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے اب تک معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے بتایاکہ ورکرز کنونشن میں 4 بجے کے قریب مولانا لائق کی تقریرکے دوران دھماکا ہوا۔

انہوں نے بتایاکہ ایم این اے مولانا جمال الدین اورسینیٹر عبدالرشید بھی کنونشن میں موجود تھے جبکہ تحصیل خار کے امیرمولانا ضیاء اللہ دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ میں ورکرز کنونشن میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعظم، وزیراعلیٰ کے پی سے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اپیل کی کہ جے یو آئی کے کارکنان اسپتال پہنچ کر خون کے عطیات دیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو تلقین کی کہ جے یو آئی کے کارکن پرامن رہیں۔

TAGGED:Featuredدھماکے کی نوعیت کے حوالے سے اب تک معلومات سامنے نہیں آئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نور بخاری محرم الحرام میں چھٹیاں منانے جانیوالوں سے نالاں
Next Article کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور 5 مسافر ہلاک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا کپتان- شاداب خان

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے…

March 13, 2023
کھیل

پیرس اولمپکس: بھارتی ریسلر اور اسٹاف کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

پیرس (اسپورٹس ڈیسک): بھارتی ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا…

August 8, 2024
کھیل

لاہور قلندرز پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): بابر کو شکست شاہین کی اونچی پرواز، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست…

March 17, 2023
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار چلاپتھی راؤ 78 سال کی عمر میں چل بسے

بھارت کے معروف لیجنڈری اداکار چلاپتھی راؤ 78 سال کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی…

December 25, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?