Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بکھر چیک پوسٹ:علی امین گنڈاپور کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بکھر چیک پوسٹ:علی امین گنڈاپور کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ
پاکستانتازہ ترین

بکھر چیک پوسٹ:علی امین گنڈاپور کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

Published March 20, 2023
Tags: رانا ثنااللہ! میں اپنے لوگوں کی حفاظت کروں گا علی امین گنڈا پورے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا متعدد بار خبروں کی زینت بن چکے
Share
SHARE

بکھر (ویب ڈیسک): سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسمٰعیل خان جاتے ہوئے داجل چیک پوسٹ پر چیکنگ کے لیے روکے جانے پر پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بکھر محمد نوید کے مطابق علی امین گنڈا پور ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں ڈیرہ اسمٰعیل خان جا رہے تھے، داجل چیک پوسٹ پر انہوں نے انتہائی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑیاں زبردستی گزارنے کی کوشش کی۔

مزید بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر علی امین گنڈا پور نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او محمد نوید داجل چیک پوسٹ پہنچے، انہوں نے کہا کہ واقعہ کا جائزہ لیا جارہا ہے، علی امین گنڈا پور کے 4 گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں آفتاب، شکیل، الطاف اور نیک محمد شامل ہیں جبکہ ان کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب باؤنڈری پر واقع داجل چیک پوسٹ پر ہرآنے جانے والی گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور قانون کی مبینہ خلاف ورزیوں کے سبب متعدد بار خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔

گزشتہ برس پی ٹی آئی نے نئے انتخابات کے اعلان کے لیے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے 28 اکتوبر کو لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا، اس دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو جاری کی تھی، جس میں پی ٹی آئی رہنما دوسرے شخص سے بندوقوں کی تعداد، لائسنس اور بندوں کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔

آڈیو میں سنا جاسکتا تھا کہ دوسرا شخص بندوقوں کی تعداد اور لائسنس کے بارے میں جواب دیتا ہے کہ بہت ہیں اور بندے جتنے چاہئیں ہوں گے۔

تاہم علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے بندوق اور لوگ جمع کرنے کی آڈیو جاری کیے جانے بعد ردعمل میں کہا تھا کہ اپنے لوگوں کا تحفظ کرنا میرا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’رانا ثنااللہ! میں اپنے لوگوں کی حفاظت کروں گا اور یہ میرا بنیادی حق ہے، یاد رکھیں میں اسی طرح ردعمل دوں گا جس طرح آپ حملہ کریں گے اور میں دہراتا ہوں کہ میں جس طرح آپ حملہ کریں گے اسی طرح ردعمل دوں گا‘۔

قبل ازیں 2016 میں پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے اسلحہ اور شراب کی بوتل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ بنی گالہ جاتے ہوئے جب چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کو روک کر ان کی دو گاڑیوں کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے 5کلاشنکوف،ایک پستول، 3 بلٹ پروف جیکٹس، گولیاں، شراب کی بوتل اور آنسو گیس کی شیلز برآمد ہوئے، علی امین گنڈا پور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میری گاڑی میں 2 اے کے 47 رائفلز تھیں، دونوں کے لائسنس موجود ہیں، ایک کا لائسنس اسی گاڑی میں موجود ہے جو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، نواز شریف سے زیادتی کا حساب لوں گا۔

TAGGED:رانا ثنااللہ! میں اپنے لوگوں کی حفاظت کروں گاعلی امین گنڈا پورے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھامتعدد بار خبروں کی زینت بن چکے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ کی تقسیم کی کوشش جرم ہے،سندھ حکومت کوبرطرف کیاجائے؛زین شاہ
Next Article توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

ضلع حب میں بھی پولیو کی تصدیق،رواں سال کی مجموعی تعداد 116 ہوگئی

حب (ہیلتھ ڈیسک): پولیو وائرس گزشتہ ماہ تک پاکستان کے 33 اضلاع تک محدود تھا، تاہم اب حب کے سیوریج…

May 9, 2024
پاکستان

ہیں اپنے بھی ملک میں‌ تماشے کیسے کیسے: 14مئی انتخابات حکم پرنظر ثانی 15 مئی کو ہوگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے حکم کے 4 اپریل کے فیصلے…

May 14, 2023
پاکستان

عمران خان کی درخواست خارج، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ظفر اقبال…

March 16, 2023
پاکستان

فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں، جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے علیحدہ کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کی تین رکنی آئینی کمیٹی نے 9 مئی واقعات کے ملزمان کے فوجی عدالتوں میں…

November 20, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?