Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے‘ فیم بلوچ گلوکار واسو خان انتقال کر گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ’اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے‘ فیم بلوچ گلوکار واسو خان انتقال کر گئے
انٹرٹینمنٹ

’اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے‘ فیم بلوچ گلوکار واسو خان انتقال کر گئے

Published February 24, 2023
Tags: Featured اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے بلوچ لوک فنکار واسو خان معروف گلوکار
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): لگ بھگ ایک دہائی قبل معروف گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کے ساتھ ’اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے، اب تک ہوئے نہ سیدھے‘ گانے سے شہرت حاصل کرنے والے بلوچ لوک فنکار واسو خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے معروف لوک گلوکار واسو خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی لوک داستانوں میں حب الوطنی اور بہادری کا درس دیا.

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم داسو خان نے اپنی لوک داستانوں میں حب الوطنی اور بہادری کا درس دیا اور ان کی وجہ شہرت منفرد انداز میں ہمارے اسلاف کی حقیقی تعلیمات سے نوجوان نسل کو روشناس کرانا تھا۔

وزیراعلیٰ نے اہل خان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

گلوکار شہزاد رائے نے 24 فروری کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں واسو خان کے انتقال کی تصدیق کی۔گلوکار نے بلوچ فنکار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اگرچہ پڑھنے اور لکھنے سے قاصر ہوتے تھے لیکن اس باوجود انہوں نے شاندار سیاسی طنزیہ مواد تحریر کیا۔

Wasu Khan passed away this morning. He was unable to read and write, but had great political intellect and wrote political satire. We will miss him. Inna lillahi wa inna ilayhi raji'un #WasuKhan pic.twitter.com/glQdHURW7k

— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) February 24, 2023

شہزاد رائے نے واسو خان کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ مداح انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔گلوکار نے واسو خان کے ساتھ گائے گئے اپنے مشہور گانے ’اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے، اب تک ہوئے نہ سیدھے‘ کی کلپ بھی شیئر کی۔

واسو خان ذیابیطس سمیت سانس کی بیماریوں کا شکار تھے، اگست 2020 میں ان کی کسمپرسی میں زندگی گزارنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد بلوچستان حکومت نے ان کی مالی مدد کی تھی۔

واسو خان گزشتہ دو سال سے بلوچستان اور سندھ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہے تھے اور زندگی کے آخری ایام میں بھی وہ صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں 24 فروری کو وہ انتقال کر گئے۔

واسو خان نے ابتدائی طور پر 2011 کے آخر میں شہزاد رائے کے ساتھ ’اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے، اب تک نہ ہوئے سیدھے‘ گانا کیا تھا۔اس کے بعد دونوں نے 2012 میں جیو ٹی وی پر ’واسو اور میں‘ نامی سماجی شو کیا تھا، جس میں وہ ملکی حالات پر بات کرتے دکھائی دیے تھے۔

واسو خان کو شہزاد رائے کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ملک گیر شہرت ملی، تاہم اس سے قبل ہی وہ بلوچستان اور سندھ میں مقبول تھے اور انہوں نے متعدد بلوچی اور سندھی گانے گائے۔

واسو خان کے انتقال پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کیں اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

TAGGED:Featuredاپنے اُلو کتنے ٹیڑھےبلوچ لوک فنکار واسو خانمعروف گلوکار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article الیکشن تاریخ سوموٹومعاملہ:وزیر دفاع کی اسمبلی میں جارحانہ تقریر
Next Article آئین 20 سال تک دستک دیتا رہا،عدل گاہوں‌سےنکال دیا گیا:عرفان صدیقی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کے پی میں سینیٹ انتخاب، مراد سعید اور اعظم سواتی سمیت حکومت 4 اوراپوزیشن دو نشستوں پرکامیاب

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے بعد غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔خیبر پختونخوا…

July 21, 2025
دنیا

اٹلی میں ڈوبنے والی کشتی: مرنے والوں کی تعداد 59 ہوگئی

روم (ویب ڈیسک): اٹلی کے جنوبی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی چٹان سے ٹکرانے کے باعث ڈوب کر…

February 27, 2023
پاکستانکاروبار

ادارہ شماریات کی عینک لگائیں تو مہنگائی ختم: ملک میں مہنگائی میں کمی کی رپورٹ جاری

کراچی (ویب ڈیسک): ملک میں مہنگائی میں مسلسل چوتھےہفتے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ…

September 6, 2024
پاکستانکاروبار

خدمات کے احکامات کی خلاف ورزیوں پر بینکوں کیخلاف اسٹیٹ بینک کی کارروائی، جرمانے

کراچی (ویب ڈیسک): رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے…

October 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?