Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بلوچستان: FC کمپاؤنڈ پرحملہ، 6 حملہ آورہلاک، 1 شہری، 6 اہلکار شہید
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بلوچستان: FC کمپاؤنڈ پرحملہ، 6 حملہ آورہلاک، 1 شہری، 6 اہلکار شہید
پاکستان

بلوچستان: FC کمپاؤنڈ پرحملہ، 6 حملہ آورہلاک، 1 شہری، 6 اہلکار شہید

Published May 13, 2023
Tags: Featured سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا فالو اپ جاری کلیئرنس آپریشن صبح پایہ تکمیل تک پہنچا
Share
SHARE

قلعہ سیف اللہ (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمپاؤنڈ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق اس کارروائی میں ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پاک فوج کا کہنا تھا کہ کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گرد، جو پوری طرح اسلحے سے لیس تھے ان کا صفایا کردیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ کلیئرنس آپریشن گزشتہ شام ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا جو 13 مئی کی صبح پایہ تکمیل تک پہنچا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کو بچانے اور ساتھ ہی ایک رہائشی بلاک سے تین خاندانوں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں شامل تھیں، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک عزائم سے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔

تاہم دہشت گردوں کے روابط کا پتا لگانے، سہولت کاروں کو گرفتار کرنے اور ان کے اسپانسرز کو بے نقاب کرنے کے لیے ضروری انٹیلی جنس فالو اپ جاری رکھا جائے گا۔

بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قصبے مسلم باغ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ایک کیمپ پر صبح سویرے ہوئے حملے کے بعد دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ رات گئے تک حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں دو فوجی جوان شہید اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کور7 کے کمانڈر آصف غفور’بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں جہاں دہشت گردوں کو گھیر لیا گیا ہے’ اور سیکورٹی فورسز نے ’دہشت گردوں پر دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے‘۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ’ایک عمارت میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے‘ کارروائی جاری ہے، اس دوران فائرنگ کا زبردست تبادلہ بھی ہوتا رہا۔

TAGGED:Featuredسہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا فالو اپ جاریکلیئرنس آپریشن صبح پایہ تکمیل تک پہنچا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایلون مسک کی جگہ لنڈا یاکارینو ٹوئٹر کی نئی مالک بننے والی ہیں
Next Article جناح ہاؤس پرحملہ کرنیوالے شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پی ٹی آئی نے نواز شریف، مریم اور حمزہ شہباز کی لاہور سےکامیابی چیلنج کردی

لاہور (ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد مریم نواز اور حمزہ شہباز…

February 11, 2024
دنیا

سوڈان میں‌فوجی بغاوت، لڑائی میں‌5 ہزار افراد ہلاک،آرمی چیف مذاکرات پر آمادہ

سوڈان (ویب ڈیسک): سوڈان میں فوجی دھڑوں کے درمیان تصادم میں آرمی چیف نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی۔برطانوی نشریاتی…

September 23, 2023
پاکستانتازہ ترین

فارینر سیکورٹی سیل ناکام،غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانیکا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس…

April 27, 2024
دنیا

امریکا کی ریاست مسی سپی میں جنونی شخص کی فائرنگ،6 افراد ہلاک

مسی سپی (ویب ڈیسک):امریکا کی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے…

February 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?