Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فارینر سیکورٹی سیل ناکام،غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانیکا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > فارینر سیکورٹی سیل ناکام،غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانیکا فیصلہ
پاکستانتازہ ترین

فارینر سیکورٹی سیل ناکام،غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانیکا فیصلہ

Published April 27, 2024
Tags: امن و امان کی صورتحال پر اجلاس بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی کارروائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر داخلہ نے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کو پکڑا جائے۔محسن نقوی کا کہنا تھا تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں، منشیات فروش مستقبل کے دشمن ہیں ان کے خلاف سخت ترین ایکشن ہو گا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ نے بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ محسن نقوی نے غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر اور مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیر داخلہ نے ایف آئی آرکے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی طور قبول نہیں ہے، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے پروموشن کیسز کو فوری نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ترقی ملازم کا حق ہے جو اسے وقت پر ملنا چاہیے، پرموشن سے پولیس فورس کے مورال میں بہتری آئے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس میں تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کیا جائے، اسلام آباد سیف سٹی کا نظام لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا اسلام آباد میں تھانوں کی حالت بہتر کر رہے ہیں، چند مہینوں میں اچھے نتائج ملیں گے۔

TAGGED:امن و امان کی صورتحال پر اجلاسبھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی کارروائیسکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگوزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سپریم کورٹ احکامات پرعمل: وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہرسڑک سے رکاوٹیں ختم، رینجرز ہیڈکوارٹرجناح کورٹس پر اب بھی موجود
Next Article حکومت نے 5 منافع بخش پاورکمپنیوں لیسکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو اور گیپکو کی نجکاری کا پلان تیار کرلیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو قیامت تک میرے ماتھے پرکالا دھبہ ہوتا: وزیراعظم

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ اگر خدا نہ نخواستہ ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو…

July 25, 2023
تازہ ترینکھیل

کراچی ٹیسٹ: پاکستانی اننگز پہلے ہی دن ختم، انگلینڈ بھی ایک وکٹ گنوا بیٹھا

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم پہلے دن ہی مشکلات کی شکار دکھائی دی اور کھیل کے…

December 17, 2022
پاکستان

احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں، اس بار پورا ملک بلاک کریں گے: علی امین گنڈاپور

(ویب ڈیسک): پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ احتجاج کا ایک اور پلان بنا رہے ہیں…

October 22, 2024
تازہ ترینکھیل

شہیر آفریدی بھارتی باکسرکو شکست دیکر پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن بن گئے

(ویب ڈیسک):‌تھائی لینڈ میں ہونے والی پروفیشنل باؤٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو شکست…

July 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?