Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وکی پیڈیا پر پابندی ختم: وزیراعظم نے فوری بحالی کا حکم دے دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > وکی پیڈیا پر پابندی ختم: وزیراعظم نے فوری بحالی کا حکم دے دیا
سائنس و ٹیکنالوجی

وکی پیڈیا پر پابندی ختم: وزیراعظم نے فوری بحالی کا حکم دے دیا

Published February 7, 2023
Tags: Featured پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیرشاہ وزیراعظم شہباز وکی پیڈیا پر پابندی
Share
SHARE

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے آن لائن انسائیکلوپیڈیا وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے۔وزیراعظم شہباز کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیرشاہ کے دستخط سےجاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وکی پیڈیا پر پابندی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھا گیا تھا اور انہوں نے اس پر وزیرقانون، وزیر اقتصادی امور اور وزیراطلاعات پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جہاں اراکین نے عوام، طلبہ اور اساتذہ کی معلومات اور آگاہی کے لیے وکی پیڈیا کے کارآمد ہونے سے متعلق چیزیں اجاگر کیں۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مخصوص معلومات تک رسائی روکنے کے لیے وکی پیڈیا پر مکمل پابندی عائد کرنا مناسب اقدام نہیں ہے اور اس کی بندش سے پڑنے والے غیر ارادی اثرات اس کے فوائد کو زائل کردیتے ہیں۔

Prime Minister @CMShehbaz has directed that the Wikipedia website be restored with immediate effect. The Prime Minister has also constituted a Cabinet Committee on matters related to Wikipedia and other online content. pic.twitter.com/fgMj5sqTun

— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 6, 2023

مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم نے تجاویز کی بنیاد پر حکم دیا کہ ویب سائٹ کو فوری طور پر بحال کردیا جائے اور وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کی سربراہی میں وزیرقانون، وزیراطلاعات، وزیر تجارت اور وزیرمواصلات پر مشتمل ایک الگ کمیٹی تشکیل دی۔

بیان میں کابینہ کمیٹی کے قواعد و ضوابط کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ پی ٹی اے کی جانب سے وکی پیڈیا بلاک کرنے کے اقدام کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔

کمیٹی اس کے علاوہ ہمارے معاشرتی، ثقافتی اور مذہبی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وکی پیڈیا اور دیگر آن لان ویب سائٹس پر موجود قابل اعتراض مواد ہٹانے یا بلاک کرنے کے لیے متبادل تکنیکی اقدامات اور تجاویز پیش کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی متوازن انداز میں غیرقانونی آن لائن مواد روکنے کی مقصد کے تحت دیگر تجاویز بھی پیش کرے گی۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اس حوالے سے کابینہ کمیٹی کو تعاون فراہم کرے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ تجاویز کے ساتھ وفاقی کابینہ کو غور کے لیے بھیج دے گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں وکی پیڈیا کو بلاک کردیا تھا۔پی ٹی اے کے ترجمان ملاحت عبید نے ملک میں وکی پیڈیا بلاک کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتی حکم کے تحت نوٹس جاری کر کے توہین آمیز مواد ہٹانے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا اور اسے رپورٹ کردہ مواد کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وکی پیڈیا نے توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوئے اسی لیے ہدایت کی تعمیل نہ پر پلیٹ فارم کو پاکستان کے اندر بلاک کیا گیا۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مواد ٹانے کے بعد ویب سائٹ سے پابندیاں ہٹانے پر غور کیا جائے گا۔

اس سے قبل پی ٹی اے نے توہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے پر ملک میں وکی پیڈیا سروسز 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کردی تھی۔

ریگیولیٹری اتھارٹی نے کہا تھا کہ پی ٹی اے کی ہدایات کی تعمیل میں پلیٹ فارم کی جانب سے جان بوجھ کر ناکامی کے پیش نظر توہین آمیز مواد ہٹانے کی ہدایات کے ساتھ ملک میں 48 گھنٹوں کے لیے وکی پیڈیا کی سروسز کو ڈی گریڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وکی پیڈیا چلانے والے فلاحی ادارے وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ’وکی پیڈیا پر کون سا مواد شامل ہے یا اس مواد کو کیسے برقرار رکھا جاتا ہے اس کے بارے میں فیصلہ نہیں کرتا‘۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ ایسا ہی ڈیزائن کیا گیا ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بہت سارے لوگ آکر فیصلہ کریں کہ سائٹ پر کون سی معلومات پیش کی جائے جس کے نتیجے میں زیادہ اچھے اور غیر جانبدار مضامین آتے ہیں۔

TAGGED:Featuredپرنسپل سیکریٹریڈاکٹر توقیرشاہوزیراعظم شہبازوکی پیڈیا پر پابندی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دوا ساز کمپنیوں کا ایک ہفتے بعد دواؤں کی پیداوار بند کرنے کا اعلان
Next Article ترکی،شام زلزلہ:ہلاکتیں4300 سےمتجاوز،شدید بارش،ریسکیومشکل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

لاپتا افراد کا معاملہ: بی این پی کا حکومت و پی ڈی ایم چھوڑنےکا انتباہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) نے دھمکی دی ہے کہ اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے…

February 26, 2023
دنیا

ہائے ری طرفداری:فلسطین پر بمباری اسرائیل کا حق اور فرض ہے؛ امریکی صدر

واشنگٹن (ویب ڈیسک): اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر فلسطین پر…

October 11, 2023
پاکستان

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

(ویب ڈیسک ):سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی۔مبینہ…

April 25, 2023
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 70 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے اقتصادی جائزے اور اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کی…

January 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?