Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایتھلیٹ یوسین بولٹ کیساتھ ایک کروڑ 27 لاکھ ڈالرز کا بینک فراڈ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ایتھلیٹ یوسین بولٹ کیساتھ ایک کروڑ 27 لاکھ ڈالرز کا بینک فراڈ
کھیل

ایتھلیٹ یوسین بولٹ کیساتھ ایک کروڑ 27 لاکھ ڈالرز کا بینک فراڈ

Published January 19, 2023
Tags: 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ Featured اکاؤنٹ سے غائب دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ
Share
SHARE

8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ مبینہ دھوکا دہی کے نتیجے میں ایک کروڑ 27 لاکھ ڈالرز سے محروم ہوگئے۔ جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ کے ایک کروڑ 27 لاکھ ڈالرز ایک سرمایہ کار کمپنی میں کھولے گئے اکاؤنٹ سے غائب ہوگئے۔

ایتھلیٹ کے وکلا نے بتایا کہ ان کا یہ اکاؤنٹ ایک کمپنی اسٹاکس اینڈ سکیورٹیز میں کھولا گیا تھا۔

یوسین بولٹ نے اپنے جشن کے مخصوص انداز کیلئے ٹریڈ مارک درخواست جمع کرادی

ان کے وکلا کا کہنا تھا کہ یوسین بولٹ کو حال ہی میں بتایا گیا کہ ان کے اکاؤنٹ میں محض 12 ہزار ڈالرز باقی رہ گئے ہیں۔

یوسین بولٹ کا یہ اکاؤنٹ ریٹائرمنٹ اور سیونگز کے لیے کھولا گیا تھا۔

وکلا کے مطابق اس طرح کی خبر کسی کے لیے بھی تکلیف دہ ہوسکتی ہے اور یوسین بولٹ بھی یہ جان کر شاک رہ گئے تھے۔

جمیکا کے فنانشنل سروسز کمیشن نے 18 جنوری کو بتایا کہ اسٹاکس اینڈ سکیورٹیز میں مبینہ فراڈ کی رپورٹس سن کر معاملے کی جانچ پڑتال کے لیے ایک آڈیٹر کو تعینات کیا گیا ہے۔

اسٹاکس اینڈ سکیورٹیز کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

البتہ اس کی ویب سائٹ پر ایک بیان موجود ہے جس میں کہا گیا کہ ہم صارفین کی پریشانی کو سمجھتے ہیں اور ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

کمپنی کے مطابق فراڈ کا انکشاف جنوری کے شروع میں ہوا تھا اور ممکنہ طور پر متعدد صارفین کے کروڑوں ڈالرز غائب ہوسکتے ہیں۔

یوسین بولٹ کے وکلا نے بتایا کہ حکام کی جانب سے ابھی ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا، اگر گم ہونے والی رقم 8 دن کے اندر واپس نہیں ملتی تو یہ معاملہ عدالت میں لے جایا جائے گا۔

خیال رہے کہ جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ 2017 میں ریٹائر ہوئے اور 2008 سے 2016 کے دوران 3 اولمپک گیمز میں 8 گولڈ میڈل جیتے۔

دنیا میں 100 میٹر (9.58 سیکنڈ) اور 200 میٹر (19.19 سیکنڈ) میں کم ترین وقت میں فاصلہ طے کرنے کے عالمی ریکارڈز یوسین بولٹ کے پاس ہیں اور اسی لیے انہیں دنیا کا تیز ترین انسان بھی کہا جاتا ہے۔

TAGGED:8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹFeaturedاکاؤنٹ سے غائبدنیا کے تیز ترین انسانیوسین بولٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article راکھی ساونت شیرلن چوپڑاکیس میں گرفتاری کے بعد آزاد
Next Article ایک بچے نےویڈیو گیم میں ہارنے پر دوسرے بچےکو گولی مار دی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

75 فیصد خودکش حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے: آئی جی پختونخوا

پشاور (ویب ڈیسک): آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے…

October 5, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

ملک میں ائرپورٹس پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال ہوگیا

کراچی(ٹیک ڈیسک): جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی…

March 23, 2023
دلچسپ و عجیب

فون کے لاؤڈاسپیکر سے بات کرنے پر فرانسیسی شہری پر بھاری جرمانہ

نانٹیس-فرانس (ویب ڈیسک): فرانس کے ایک ریلوے اسٹیشن میں سیل فون پر کال کے لیے لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے پر ایک…

February 17, 2025
پاکستاندنیا

پاکستان کی بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت سمیت تمام رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دے…

August 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?