Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: BAP کے انوارالحق کاکڑنگران وزیر اعظم بن گئے، پروٹوکول دیدیا گیا، یوم آزادی پرحلف لیں گے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > BAP کے انوارالحق کاکڑنگران وزیر اعظم بن گئے، پروٹوکول دیدیا گیا، یوم آزادی پرحلف لیں گے
پاکستان

BAP کے انوارالحق کاکڑنگران وزیر اعظم بن گئے، پروٹوکول دیدیا گیا، یوم آزادی پرحلف لیں گے

Published August 12, 2023
Tags: Featured تقریب 14 اگست کی دوپہر منعقد کی جائے گی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں آج نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کا دوسرا دور ہوا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی تصدیق کی۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام میں نے دیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف اور میرے درمیان انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے اس فیصلے پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کے فیصلے پر دستخط کے بعد سمری منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوادی۔

صدر نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 224 ایک اےکے تحت دی . ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہےکہ صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیراعظم کے لیے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 224 ایک اےکے تحت دی ہے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے اور وزیراعظم نے 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کی سکیورٹی دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے، اس حوالے سے تقریب 14 اگست کی دوپہر منعقد کی جائے گی۔

سینیٹر انوارالحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم ہوں گے، ان کا تعلق کوئٹہ سے اور وہ 1971 میں بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں پید اہوئے۔

انوارالحق کاکڑ نے ابتدائی تعلیم سن فرانسز ہائی اسکول کوئٹہ سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے کیڈٹ کالج کوہاٹ میں داخلہ لیا لیکن والد کے انتقال پرواپس کوئٹہ آگئے۔

انوار الحق کاکڑ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن گئے جب کہ انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سےپولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹرکیا۔

انوارالحق کاکڑ نے کیرئیر کا آغاز اپنے آبائی اسکول میں پڑھانے سے کیا۔

سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں (ق) لیگ کےٹکٹ پرکوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی۔

سینیٹر انوار الحق کاکڑ 2013 میں بلوچستان حکومت کےترجمان رہے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل میں ان کا کلیدی کردار رہا۔

بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چئیرمین ہیں۔

TAGGED:Featuredتقریب 14 اگست کی دوپہر منعقد کی جائے گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بشریٰ بی بی کی ڈائری بنی گالا سیکرٹریٹ کا ‘بلیک باکس’ ہے: فردوس عاشق
Next Article ’انڈر ورلڈ مافیا‘ کے خوف سے ممبئی منتقل نہیں ہوا، اے آر رحمان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ن لیگ کو جھٹکا : سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کےمخصوص27 حکومتی اراکین کی رکنیت معطل

لاہور (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسپیکر ملک احمد خان نے رولنگ دے کر پنجاب اسمبلی…

May 10, 2024
پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی اجلاس :حکومتی رکن احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد زبیر میں ہاتھاپائی

لاہور (ویب‌ڈیسک): پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد زبیر میں ہاتھاپائی ہوگئی ،…

July 28, 2025
کھیل

لاہور میں حالات کشیدہ، ٹیموں کی اسٹیڈیم روانگی مسئلہ بن گئی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): لاہور میں کشیدہ حالات کے باعث پی ایس ایل میچز کا انعقاد اور ٹیموں کی اسٹیڈیم روانگی…

March 15, 2023
دنیا

اسرائیل اور شام کے درمیان ترکیہ، اردن اور دیگر ممالک کی حمایت سےجنگ بندی پر اتفاق

استنبول (ویب ڈیسک): اسرائیل اور شام کے درمیان کئی روز کی خونریزی کے بعد جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔ترکیہ…

July 19, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?