Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکو ڈک منصوبے پر کام کاآغاز کر دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکو ڈک منصوبے پر کام کاآغاز کر دیا
کاروبار

بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکو ڈک منصوبے پر کام کاآغاز کر دیا

Published January 16, 2023
Tags: Featured بیرک گولڈ کاپوریشن کے چیف ریکو ڈک منصوبے پر کام شروع
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کینیڈا کی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن نے بلوچستان میں ریکو ڈک منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔میڈیائی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سیکٹیریٹ میں ایک تقریب میں بیرک گولڈ کاپوریشن کے چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو نے بتایا کہ کمپنی نے کوئٹہ میں پروجیکٹ آفس بھی قائم کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ مقامی افراد بھی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تقریب میں وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو، بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان، اراکین صوبائی اسمبلی اور کابینہ اراکین نے شرکت کی۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ تقریب میں اپوزیشن اراکین کی شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ منصوبے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کافی مشکلات سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں، جس میں قانون سازی، سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینا اور تاریخی معاہدے میں رکاوٹوں کو ختم کرنا شامل ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ قانون سازی مشکل مرحلہ تھا لیکن وہ خوش اسلوبی کے ساتھ حاصل کر لیا گیا اور اب منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ بلوچستان اور پاکستان کے لیے نعمت ثابت ہوگا۔

بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو نے ان کے اور ان کی ٹیم کے استقبال پر وزیراعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

مارک برسٹو نے اسے تاریخی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر نئے سال کے آغاز پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کی مزید بھرتی کا عمل کوئٹہ کے دفتر میں شروع کیا ہے، ٹیم کی اکثریت مقامی افراد پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے ساتھ خوشگوار اور قابل اعتماد تعلقات قائم کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کمپنی کی اولین ترجیح ہوگی۔

مارک برسٹو نے کہا کہ وہ معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق کمپنی علاقے میں سوشل سیکٹر کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے جبکہ مقامی کمیونٹیز کی بہتری کے لیے مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مارک بیرسٹو نے مقامی لوگوں کو اس منصوبے میں حصہ لینے کا موقع دے کر ان میں شراکت داری اور ملکیت کا احساس پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تنجیل معاہدے کے تحت رواں مہینے بلوچستان حکومت کو 30 لاکھ ڈالر کی رقم منتقل کر دیں گے، ہم نہ صرف ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کریں گے بلکہ ہماری ترجیح یہ ہوگی کہ بلوچستان کو دنیا بھر کی سرمایہ کاری کے لیے کھولیں۔

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان نے مارک برسٹو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کام شروع ہونا تاریخی لمحہ ہے۔

خیال رہے کہ 16 دسمبر کو ڈان کی رپورٹ کے مطابق وفاق اور بلوچستان حکومت نے کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کے ساتھ ریکوڈک کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

دنیا کے سب سے بڑے غیر ترقی یافتہ تانبے سونے کے منصوبوں میں سے ایک تصور کیے جانے والے ریکوڈک کی 50 فیصد ملکیت بیرک کے پاس ہے، 25فیصد ملکیت تین وفاقی سرکاری اداروں جبکہ بلوچستان کی طرف سے بالترتیب 15 فیصد اور 10 فیصد مکمل فنڈ کی بنیاد پر ہیں۔

TAGGED:Featuredبیرک گولڈ کاپوریشن کے چیفریکو ڈک منصوبے پر کام شروع
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیپال جہاز حادثے کی تباہی سےقبل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل
Next Article پاکستان نے کھیلوں میں‌ شکست کی ہیٹرک کرلی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

حکومت کا خیبرپختونخواہ میں گورنر راج لگانے کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وفاقی حکومت کاخیبرپختونخواہ گورنر راج لگانے کا امکان،گورنر راج لگانے کی ابتدائی مدت6ماہ ہو گی ،حتمی فیصلہ…

November 28, 2024
پاکستان

وفاقی وزرا انتخابات پر اثرانداز؛ نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگراں…

October 26, 2023
کھیل

انڈونیشیا میں‌مقامی فٹبالر آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا

بنڈونگ - انڈونیشیا (اسپورٹس ڈیسک): انڈونیشیا میں ایک مقامی فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک فٹبالر ہلاک…

February 14, 2024
دنیا

غزہ کی ناکا بندی جاری، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی

غزہ (ویب ڈیسک): غزہ میں مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں مزید 15 فلسطینی شہید ہوگئےجس کے بعد اسرائیلی جارحیت…

October 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?