Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، ٹرائل آئین کےمطابق نہیں تھا؛ سپریم کورٹ لارجربیچ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، ٹرائل آئین کےمطابق نہیں تھا؛ سپریم کورٹ لارجربیچ
پاکستان

بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، ٹرائل آئین کےمطابق نہیں تھا؛ سپریم کورٹ لارجربیچ

Published March 6, 2024
Tags: Featured بھٹو ریفرنس کیس بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا سپریم کورٹ نے اپنی رائے جاری کردی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ نے اپنی رائے جاری کردی، جس میں عدالت نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے کی، جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت عظمیٰ کی رائے سنائی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ تمام ججز کی متفقہ رائے ہے۔ ججز بلاتفریق فیصلہ کرتے ہیں۔ عدلیہ میں خود احتسابی ہونی چاہیے۔ عدلیہ ماضی کی غلطی کو تسلیم کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا لاہور ہائی کورٹ میں ٹرائل فوجی آمر ضیا الحق کے دور میں ہوا۔

سپریم کورٹ کی رائے کے مطابق صدر مملکت نے ریفرنس بھیجا، جسے بعد کی حکومتوں نے واپس نہیں لیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں ٹرائل اور سپریم کورٹ میں اپیل میں بنیادی حقوق کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت عظمیٰ کی صدارتی ریفرنس پر رائے سناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے دوسرا سوال بغیر رائے دیے واپس بھیج دیا۔ دوسرے سوال میں قانونی سوال نہیں اٹھایا گیا۔ سپریم کورٹ نے تیسرے اور پانچویں سوال کا جواب اکھٹا دیا ۔ سپریم کورٹ شواہد کا دوبارہ جائزہ نہیں لے سکتی۔ تفصیلی رائے میں شواہد کا جائزہ لینے کے لیے تفصیلات جاری کریں گے۔

عدالت عظمیٰ نے اپنی رائے میں کہا کہ بھٹو کے خلاف چلایا گیا ٹرائل آئین کے مطابق نہیں تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ ریفرنس میں چوتھا سوال پوچھا گیا کہ بھٹو کو دی گئی سزا اسلامی تعلیمات کے مطابق تھی؟ اس سوال پر ہماری معاونت ہی نہیں کی گئی۔ 9رکنی لارجر بینچ نے چوتھے سوال پر رائے نہیں دی۔ یہ معاملہ مفاد عامہ کا ہے۔ تفصیلی رائے بعد میں دی جائے گی۔

سماعت کے موقع چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، جو صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے سننے کے بعد کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئے۔

TAGGED:Featuredبھٹو ریفرنس کیسبھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیاسپریم کورٹ نے اپنی رائے جاری کردی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شاہ رخ خان کےبیٹے آریان بطورِ ہدایتکار ڈیبیو کرنےکیلئے تیار،نیٹ فلکس کیلیے’اسٹارڈم‘ سیریز بنائیںگے
Next Article بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ! لاہور قلندرز کو بالآخر پہلی جیت مل گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کی کینٹین میں ایل پی جی سلنڈرکےگیس لیکج سے دھماکہ

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ کے نیوبار روم کی کینٹین میں گیس لیکج سےدھماکا ہوا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے…

August 7, 2024
پاکستانتازہ ترین

کورنگی انڈسٹریل ایریا :سندھی مزدوروں کی برطرفی کیخلاف احتجاجی دھرنا

کراچی (ویب ڈیسک): کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیر منصفانہ امتیازی سلوک کی بنیاد پر کمپنیوں سے سندھی مزدوروں کی برطرفی…

September 11, 2023
دنیا

رواں سال کا اکتوبر بھی اسرائیل پر بھاری گزرا، جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

(ویب ڈیسک): غزہ اور لبنان میں ہونے والی جنگ اور اسرائیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں…

November 2, 2024
دنیا

ترکیہ، شام زلزلہ:اموات41 ہزار سے متجاوز، لوگوں کا انخلا

استنبول (ویب ڈیسک): ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلہ زدہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کی کوششیں جاری رکھنے…

February 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?