Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بائیڈن کا دنیا بھر میں جمہوریت کے فروغ کیلئے 69 کروڑ ڈالر کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > بائیڈن کا دنیا بھر میں جمہوریت کے فروغ کیلئے 69 کروڑ ڈالر کا اعلان
دنیا

بائیڈن کا دنیا بھر میں جمہوریت کے فروغ کیلئے 69 کروڑ ڈالر کا اعلان

Published March 30, 2023
Tags: Featured اسرائیل اور امریکا کے درمیان اختلافات وقتی ہیں وائٹ ہاؤس کی سربراہی میں دوسری ڈیموکریسی کانفرنس میں اعلان
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا کے صدر جو بائیڈن نے خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بہتری کے لیے سست پیش رفت پر ان کی انتظامیہ پر تنقید کے بعد دنیا بھر میں جمہوریت کے فروغٖ کے لیے نئی فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کی سربراہی میں دوسری ڈیموکریسی کانفرنس کے موقع پر کرپشن کے خلاف جنگ میں مدد، آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے تعاون اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں مدد کے لیے 69 کروڑ ڈالر فنڈنگ کے منصوبے کا اعلان کیا جو جمہوری حکومتوں کے لیے سود مند ہے۔

امریکی صدر نے 2021 میں منعقدہ اسی طرح کے اپنے آخری پروگرام میں 40 کروڑ ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

بائیڈن نے کہا کہ ہم یہاں رخ موڑ رہے ہیں، جیسا کہ ہم اکثر کہتے ہیں کہ ہم اس وقت تاریخ میں دھارا پلٹنے کے نکتے پر ہیں، آج ہم اگلی کئی دہائیوں کے لیے دنیا پر اثرات کے حوالے سے فیصلے کر رہے تھے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک میں جمہوریت پر معمولی پیش رفت ہوئی ہے اور شرکا کے پاس اپنے وعدوں کی بارآوری کے لیے باقاعدہ کوئی حکمت عملی نہیں ہے جو انہوں نے پہلے اجلاس میں کیا تھا جہاں بائیڈن اور جنوبی کوریا نے تیسری کانفرنس کی میزبانی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

فریڈم ہاؤس کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر آزادی مسلسل 17 ویں سال گری ہے لیکن مانیٹرنگ گروپ کی ڈپٹی ڈائریکٹر فار پالیسی اور ایڈووکیسی کیٹی لا روک نے کہا کہ ایسے نشان بھی ہیں کہ رخ تبدیل ہو رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ فریڈم ہاؤس کی سالانہ درجہ بندی میں 35 ممالک کا اسکور گرا ہے اور 34 ممالک کا اسکور بہتر ہوا ہے۔

ڈیموکریسی کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک میں سے 77 کا اسکور 2022 میں بدستور ایک جیسا رہا، 17 کا اسکور گرا اور صرف 16 کا اسکور بہتر ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتماد ظاہر کیا کہ عدالتی اصلاحات پر سیاسی سمجھوتہ ہو سکتا ہے، جس سے عوامی آزادی ہم آہنگ ہوسکتی ہے جبکہ ان کے مخالفین کا الزام ہے کہ انہوں نے عدلیہ کی آزادی پر قدغنیں لگا رکھی ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ بائیڈن سے 40 برس کی دوستی ہے، اسرائیل اور امریکا کے درمیان اختلافات وقتی ہوتے ہیں لیکن میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مشرق وسطیٰ کے قلب میں دنیا کی عظیم ترین جمہوریت کے ساتھ اشتراک اور مضبوط جمہوریت غیرمتزلزل ہے، کچھ تبدیل نہیں ہوگا۔

بیرونی ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے وعدہ کیا کہ اسرائیل ہمیشہ مضبوط اور قابل تعریف جمہوریت رکھتا ہے اور اس کو جاری رکھے گا جو مشرق وسطیٰ کے مرکز میں آزادی اور خوش حالی کا نشان ہے۔

امریکی صدر بائیڈن نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ اسرائیل اس طرح تنزلی کی طرف نہیں جاسکتا اور نیتن یاہو سے سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور ساتھ ہی اسرائیل کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا یقین بھی دلایا تھا۔

ڈیموکریسی کانفرنس کی میزبانی کوسٹاریکا، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور زیمبیا کی حکومتوں نے مشترکہ طور پر کی، کانفرنس میں تائیوان، سول سوسائٹی کے گروپس اور ٹیکنالوجی کی کمپنیوں سمیت 120 ممالک نے شرکت کی۔

TAGGED:Featuredاسرائیل اور امریکا کے درمیان اختلافات وقتی ہیںوائٹ ہاؤس کی سربراہی میں دوسری ڈیموکریسی کانفرنس میں اعلان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایشوریا رائے کی تامل فلم پونین سیلون 2 کا ٹریلر جاری
Next Article وزن کم کرنے پر اعظم ہارڈ ہٹنگ کی طاقت کھو سکتا ہے؛ٹرینرشہزر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ کےتحائف: عدالت میں قیامِ پاکستان سےحساب ہوگا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تمام تحائف کی تفصیلات فراہم کرنےکی درخواست…

December 25, 2022
پاکستانکاروبار

ملک 63 ہزار 868 ارب روپےکا مقروض؛ اسٹیٹ بینک

کراچی (ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح…

February 16, 2023
کھیل

محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔انگلینڈ…

October 25, 2024
دنیا

امریکا کا اسرائیلی میزائل اصفہان کے فوجی اڈے پر لگنے کا دعویٰ، ایران کی تردید

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل ایران کے شہر…

April 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?