Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جے پور میں‌بشنوئی کمیونٹی کا سڑکوں پر احتجاج، اداکار سلمان خان کا پتلا نذرآتش
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > جے پور میں‌بشنوئی کمیونٹی کا سڑکوں پر احتجاج، اداکار سلمان خان کا پتلا نذرآتش
انٹرٹینمنٹ

جے پور میں‌بشنوئی کمیونٹی کا سڑکوں پر احتجاج، اداکار سلمان خان کا پتلا نذرآتش

Published October 28, 2024
Tags: Featured بدنام زمانہ گینگ لارنس بشنوئی بھارتی شہر جے پور سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کے پتلے نذر آتش کالے ہرن کے شکار
Share
SHARE

جے پور (شوبز ڈیسک): بھارتی شہر جے پور میں بدنام زمانہ گینگ لارنس بشنوئی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کے پتلے نذر آتش کر دیے۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سلیم خان نے بیٹے سلمان خان پر کالے ہرن کے شکار سے متعلق لگائے جانے والے الزامات پر ردعمل میں کہا تھا کہ ’سلمان خان بے قصور ہے، وہ کبھی کسی جانور کو تکلیف نہیں پہنچا سکتا‘۔اس بیان کے بعد گزشتہ ہفتے بشنوئی گینگ کی جانب سے جے پور میں سلمان خان اور سلیم خان کیخلاف احتجاج دیکھنے میں آیا۔

احتجاج کے شرکا کا کہنا تھا کہ’ہم بشنوئی ہیں، ہم کسی کو ایسے ہی بدنام نہیں کرتے، 26 سال پہلے جب مقدمہ درج ہوا تو اس وقت بشنوئی برادری کے ایم ایل اے سمیت کئی معززین بھی موجود تھے، سلیم خان جھوٹے بیانات دے کر لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے‘۔

بشنوئی کمیونٹی کے افراد کا کہنا تھا کہ ’سلیم خان کے بیان سے کمیونٹی کو تکلیف پہنچی، ہم کالے ہرن کیس میں انصاف کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور سڑکوں پر آکر احتجاج بھی کریں گے‘۔

کالے ہرن کا شکار اور سلمان خان کی لارنس بشنوئی گینگ سے دشمنیاں
واضح رہے کہ سلمان خان پر 1998 میں بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں 2 نایاب کالے ہرنوں کے شکار کا الزام ہے۔

سلمان خان سمیت سیف علی خان اور تبو پر بھی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کا شکار کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد سے سلمان خان کو بشنوئی گینگ اور ان کے افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔

لارنس بشنوئی کمیونٹی کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے، بنیادی طور پر یہ لوگ سبزی خور ہیں اور جانوروں کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی دے سکتے ہیں لہٰذا اس واقعے نے سلمان خان اور بشنوئی کمیونٹی کے درمیان دشمنی کو جنم دیا۔

بعد ازاں 2008میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کالے ہرن کے شکار کے الزام کی تردید کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود سلمان خان کو کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مبینہ کیس میں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

گزشتہ 26 سالوں کے دوران سلمان کے خلاف یہ کیس کئی بار بند اور متعدد بار کھولا جاچکا ہے تاہم 2016 میں انہیں اس کیس سے بری کر دیا گیا تھا۔

مزید برآں 2018 میں جودھ پور کی عدالت نے کالے ہرن کے کیس میں سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد میں انہیں ضمانت دے دی گئی لیکن اس کے بعد سے بشنوئی برادری دبنگ اسٹار کی دشمن بنی ہوئی ہے اور لارنس بشنوئی گینگ انہیں مختلف مواقع پر کئی خطرناک دھمکیاں دے چکا ہے۔

لارنس بشنوئی اور ان کا گینگ سلمان خان اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے معافی کا خواہشمند ہے، گینگ کا مؤقف ہے کہ سلمان خان ہمارے جذبات سے کھیل رہے ہیں لہٰذا انھیں اور ان کے خاندان کو بشنوئی کمیونٹی سے معافی مانگنی چاہیے‘۔

TAGGED:Featuredبدنام زمانہ گینگ لارنس بشنوئیبھارتی شہر جے پورسپر اسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کے پتلے نذر آتشکالے ہرن کے شکار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایف بی آر نے خیبرپختونخوا کی طرف سے 2 فیصد ٹیکس لگانےکی مخالفت کردی
Next Article انڈونیشیا میں آئی فون 16 سیریز کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

رات کو بسکٹ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے؛ نئی تحقیق

لندن (ہیلتھ ) : ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات 9 بجے کے بعد بسکٹ کھانا صحت…

July 27, 2023
انٹرٹینمنٹپاکستان

’ڈاکٹر نے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے‘، خاتون سے آدھی رات کو ملاقات کے سوال پر خلیل الرحمان قمر کا جواب

لاہور (شوبز ڈیسک): شہرہ آفاق پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے آدھی رات کو خاتون سے ملاقات سے متعلق…

July 23, 2024
پاکستان

مجھے گڑبڑ نظرآرہی ہے، سیکریٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں، منظوروسان

کراچی (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بدھ کو…

August 4, 2023
کھیل

سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کےباکسر شہیر آفریدی نے ایک اور فائٹ جیت لی

بنکاک (اسپورٹس ڈیسک): سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کےکمانڈو شہیر آفریدی نے ایک اور باکسنگ فائٹ جیت لی۔بنکاک میں منعقدہ…

August 31, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?