ممبئی (شوبز ڈیسک):بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر پرادیپ سرکار چل بسے، ان کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج صبح 63 سالہ پرادیپ سرکار کا ممبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال ہوا۔
پرادیپ سرکار کی مشہور فلموں میں ’پارینیتا، مردانی اور ہیلی کاپٹر ایلا‘ وغیرہ شامل ہیں۔
پرادیپ سرکار کے انتقال پر بالی وڈ کے معروف اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Terrible news to wake up to. Rest in peace Dada. Thank you for the love and for making me a small part of your life. Will miss you. #PradeepSarkar pic.twitter.com/bFxwm8iNqI
— Abhishek 𝐁𝐚𝐜𝐡𝐜𝐡𝐚𝐧 (@juniorbachchan) March 24, 2023