لاس اینجلس (شوبز ڈیسک): معروف امریکی گلوگارہ برٹنی اسپیئرز اور ان کے شوہر نے شادی کے 14 ماہ بعد ہی علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بدھ کو گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے شوہر سیم اصغری کی جانب سے علیحدگی کی درخواست لاس اینجلس کاؤنٹی کی سپیریئر کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں جوڑے کے درمیان ناقابل مصالحت اختلافات کا حوالہ دیا گیا ہے۔
ایرانی نژاد امریکی اداکار، ماڈل اور فٹنس ٹرینر سیم اصغری اور اسپیئرز کی ملاقات 2016 میں ہوئی تھی جب گلوکارہ اپنے گانے اسلمبر پارٹی کی ویڈیو کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔
بعد ازاں برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کی 2021 میں منگنی ہوئی جبکہ جون 2022 میں دونوں نے شادی کرلی تھی لیکن دونوں کے رشتے کے درمیان اختلاقات کی افواہیں رواں سال سامنے آئیں۔
رپورٹس کے مطابق علیحدگی کے حوالے سے برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ برٹنی اسپیئر ز کی اس سے قبل دو بار شادی ہوچکی ہے۔ ان کے سابقہ شوہر ریپر کیون فیڈرلائن سے 2 بچےہیں۔
اس کے علاوہ برٹنی اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے بھی شادی کرچکی ہیں جو صرف 55 گھنٹوں میں ہی ختم ہوگئی تھی۔