Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ:مکمل اونر شپ سندھ حکومت کی ہے،شرجیل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ:مکمل اونر شپ سندھ حکومت کی ہے،شرجیل
پاکستانکاروبار

بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ:مکمل اونر شپ سندھ حکومت کی ہے،شرجیل

Published February 1, 2023
Tags: Featured ایشیائی ترقیاتی بینک بی آر ٹی ریڈ لائن پر جاری کام کا جائزہ شرجیل انعام میمن کراچی میں اپنا کیمپ آفس قائم کرے
Share
SHARE

کراچی(نیوز ڈیسک): شرجیل انعام میمن نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو تجویز دی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کراچی میں اپنا کیمپ آفس قائم کرے تاکہ پروجیکٹ کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو کراچی میں کیمپ آفس قائم کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ رابطہ مستحکم ہو اور پاکستان کے پہلے بایو گیس پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ ( بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ) میں روز مرہ کی رکاوٹیں اور مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے جائیں اور پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

یہ تجویز صوبائی وزیر نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد سے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجلاس میں دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی سربراہی سینیئر اربن ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ لائیڈ رائٹ کر رہے تھے، جب کہ وفد میں سینیئر آپریشنز منیجر لیزا جین ، سینیئر پروجیکٹ آفیسر شوکت شفیع ، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر طاہر شیخ ، کنسلٹنٹ صادق آفتاب بھی شامل تھے۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، جی ایم انفراسٹرکچر ٹرانس کراچی پیر سجاد اور دیگر بھی شریک تھے۔

اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون ماڈل کالونی سے نمائش چورنگی تک بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور پروجیکٹ میں حائل رکاوٹوں ، مسائل کے حل سمیت بس ڈیپو اور بایو گیس پلانٹ پر کام کے آغاز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی 100 فیصد اونر شپ لیتی ہے ، پروجیکٹ کراچی کی گنجان آبادی میں زیر تعمیر ہے، جس میں کئی محکموں کی انسٹالیشن موجود ہیں، تاہم سندھ حکومت تمام مسائلِ دور کرنے کےلئے کمیٹڈ ہے، پروجیکٹ میں جتنے بھی ایڈمنسٹریٹو مسائل ہیں ، ان کے حل کے لئے سندھ حکومت ہر وقت موجود ہے۔

صوبائی وزیر نے وفد کو آگاہی دی کہ بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے لئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے الہ دین پارک میں بس ڈیپو کی تعمیر کے لیے زمین ٹرانس کراچی کے حوالے کر دی ہے ، جب کہ بھینس کالونی میں بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر کے لیے بھی زمین مختص کر دی ہے ، کے ایم سی جلد یہ زمین ٹرانس کراچی کے حوالے کر دے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی خواہاں ہے، سندھ حکومت کی جانب سے حال ہی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں شروع کئے گئے کامیاب منصوبوں کے بعد عوام کی دلچسپی ان منصوبوں میں بڑھ گئی ہے، کراچی کی عوام چاہتی ہے کہ انہیں بی آر ٹی ریڈ لائن جلد از جلد سہولت میسر آ جائے۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو تجویز دی کہ بینک کراچی میں اپنا کیمپ آفس قائم کرے تاکہ پروجیکٹ کے روزانہ کے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو سکیں اور پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز ہو، ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر اربن اسپیشلسٹ لائیڈ رائٹ نے پروجیکٹ میں حائل رکاوٹوں، بالخصوص کے الیکٹرک کی انسٹالیشن کی نشاندہی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ بالخصوص وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پروجیکٹ کو اپنا بھرپور وقت دیا ہے، جس سے پروجیکٹ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سندھ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے ہر ممکن تکنیکی معاونت اور تعاون جاری رکھے گا۔

TAGGED:Featuredایشیائی ترقیاتی بینکبی آر ٹی ریڈ لائن پر جاری کام کا جائزہشرجیل انعام میمنکراچی میں اپنا کیمپ آفس قائم کرے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میاںوالی:تھانہ مکڑ وال پر 20-25 دہشت گردوں کا حملہ،شدید فائرنگ
Next Article شاہنواز ڈاہانی پرانی یادیں تازہ کرنے اپنے اسکول پہنچ گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ :مہنگائی میں 44 فیصد اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات…

April 7, 2023
پاکستان

بنوں میں دیسی ساختہ بم دھماکہ،پاک فوج کا جوان شہید

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دیسی ساختہ بم(آئی ای ڈی) دھماکے میں پاک فوج کا ایک جوان…

January 24, 2023
پاکستان

آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کر دیا: رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا…

May 1, 2023
پاکستانتازہ ترین

رحیم یار خان: دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کرنیوالے 6 افراد گرفتار

رحیم یارخان (ویب ڈیسک): دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے…

May 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?