Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، بنی گالہ پہنچ گئیں، سیکیورٹی ہائی الرٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، بنی گالہ پہنچ گئیں، سیکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان

بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، بنی گالہ پہنچ گئیں، سیکیورٹی ہائی الرٹ

Published October 24, 2024
Tags: Featured اپنے گھر بنی گالہ پہنچ گئیں بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا مشال یوسفزئی کے ہمراہ
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، اور وہ اپنے گھر بنی گالہ پہنچ گئیں۔اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جس کے بعد مشال یوسفزئی کے ہمراہ عدالتی عملہ بشریٰ بی بی کی رہائی کا روبکار لے کر اڈیالہ جیل پہنچا۔انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کی ۔ بشری بی بی جیل سے باہر نکل کر سفید رنگ کی لینڈ کروزر میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

اس موقع پر اڈیالہ کے باہر سیکورٹی ہائی الرٹ رہی اور پولیس کے تازہ دم دستے اڈیالہ جیل گیٹ 5 پر تعینات رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ بشری بی بی مجموعی طور پر 9 ماہ جیل میں رہیں۔ انہیں رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

کمشنر اسلام باد نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا تھا اور انہیں اڈیالہ جیل کے بجائے بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا لیکن پھر کچھ عرصہ قید رہنے کے بعد بشری بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں اڈیالہ جیل ہی منتقل کر دیا جائے جس پر انہیں اڈیالہ منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کردی تھی جس کے بعد انہیں توشہ خانہ ٹو میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

TAGGED:Featuredاپنے گھر بنی گالہ پہنچ گئیںبشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہامشال یوسفزئی کے ہمراہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
Next Article حکومت کا عوام پر احسان!: بجلی کی 86 پیسے فی یونٹ قیمت میں کمی کی منظوری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

چیف جسٹس سندھ کا سائبر نائف یونٹ جناح ہسپتال کا دورہ:”دیگر ادارے بھی سندھ حکومت کے اس ماڈل سے سیکھیں”

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے جناح اسپتال کے سائبر نائف یونٹ کا…

July 26, 2025
انٹرٹینمنٹ

جمائما کیساتھ پاکستان میں پیش آئے ناخوشگوار واقعات

کراچی (شوبز ڈیسک): عالمی شہرت یافتہ برطانوی مصنفہ اور فلمساز اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے…

February 14, 2023
انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار کا عالیشان بنگلہ 172 کروڑ میں فروخت ،رہائشی عمارت بنانے کا معاہدہ، میوزیم بھی بنے گا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کے ممبئی میں واقع عالیشان بنگلے کو پرتعیش کمپلیکس میں تبدیل کیے…

July 27, 2024
دلچسپ و عجیبویڈیوز

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کیجانب سےسمندر سے بھرا سیارہ دریافت

لندن (ٹیک‌ڈیسک): کائنات کے رازوں کو جاننے کے لیے خلا میں بھیجے جانے والی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے ایک…

March 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?