Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں: ایرانی سفیر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں: ایرانی سفیر
پاکستاندنیا

پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں: ایرانی سفیر

Published August 26, 2023
Tags: Featured پاکستان ایران سے گیس پائپ لائن لے تو پریشانی نہ ہو ہ امریکی پابندیاں ہیں اس لیے ہم ایسا حل چاہتے ہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے قومی اخبارات کے ایڈیٹروں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران جنگ کے سوال کے جواب میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی اس کیلئے ایران نے پاکستان کو باضابطہ تجویز دی ہے اور پاکستان نے اس تجویز کی کابینہ سے منظوری لینے کے بعد پروازیں شروع کرنے کے بارے میں اتفاق کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے پی آئی اے کو اسلام آباد سے ایران کیلئے ففتھ فریڈم کی سہولت مانگی ہے، ایران نے بھی اسی طرح کی سہولت اپنی چار ائیر لائنوں کیلئے طلب کی ہے، فی الحال لاہور اور کراچی سے مشہد کیلئے پروازیں چل رہی ہیں۔

ایران سے گیس پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو فراہم کرنے کے بارے میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کیونکہ امریکی پابندیاں ہیں اس لیے ہم ایسا حل چاہتے ہیں کہ پاکستان اگر ایران سے گیس پائپ لائن لے تو اس کو پریشانی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بجلی گیس کی گرانی کا سامنا ہے اس بحران کو حل کرنے کیلئے ایران پاکستا ن کو سستی گیس، سستی بجلی اور سستا تیل فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

رضا امیری مقدم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران نے چین کی کاوشوں سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے متعلق پاکستان کا شکریہ ادا کیا اسی طرح عراق، عمان اور چین کا بھی شکریہ ادا کیا، ایران کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔

TAGGED:Featuredپاکستان ایران سے گیس پائپ لائن لے تو پریشانی نہ ہوہ امریکی پابندیاں ہیں اس لیے ہم ایسا حل چاہتے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ٹی آئی عمران اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان صلح کرانے کی خواہاں
Next Article بجلی کے بھاری بل، نگراں وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آئینی ترامیم کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس، سکیورٹی کے سخت انتظامات، ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: آئینی ترامیم کے لیے آج قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات…

October 20, 2024
پاکستان

ملک میں 2 مئی کو ہونیوالا اے لیول کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک): ملک میں 2 مئی کو ہونے والا اے لیول کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے کا انکشاف…

May 8, 2024
پاکستان

عمران خان اہلیہ کی کردار کشی پر کمزور مؤقف پر پارٹی سے ناراض

کراچی (ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی کردار کشی پر مضبوط…

January 2, 2023
صحت

راولپنڈی: بچوں میں کالا موتیا کا مرض وبا کی صورت اختیار کرگیا

راولپنڈی (ہیلتھ ڈیسک): پاکستانی بچوں میں کالا موتیا (گلوکوما) کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے تدارک کے…

April 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?