Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کینیڈا اور چین کشیدگی، سفارتکاروں کی ملک بدری کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > کینیڈا اور چین کشیدگی، سفارتکاروں کی ملک بدری کا اعلان
دنیا

کینیڈا اور چین کشیدگی، سفارتکاروں کی ملک بدری کا اعلان

Published May 9, 2023
Tags: Featured جینیفر لالونڈے ناپسندیدہ شخصیت قرار کینیڈا میں غیر ملکی سفارت کاروں کو خبردار کیا گیا ہے
Share
SHARE

بیجنگ (ویب ڈیسک): چین نے کینیڈا کی جانب سے چینی سفارتکار کو ملک بدر کیے جانے کے ردعمل میں شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارتکار جینیفر لالونڈے کو ملک بدرکرنےکا اعلان کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ’ایف پی‘ کے مطابق بیجنگ کی وزارت خارجہ نے آن لائن شائع ہونے والے ایک انگریزی بیان میں کینیڈا کی سفارتکار جینیفر لالونڈے کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دے کر کہا کہ چین مزید ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شنگھائی میں تعینات کینیڈین سفارتکار جینیفر لین لالونڈے کو 13 مئی تک چین چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ چین اس بات (کینیڈا سے چینی سفارتکار کی ملک بدری) کی سختی سے مذمت اور مخالفت کرتا ہے اور کینیڈا سے شدید احتجاج کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کینیڈا کے غیر اخلاقی اقدام کے ردعمل میں جوابی اقدام کے طور پر، چین نے شنگھائی میں کینیڈا کے قونصلیٹ جنرل کی قونصل جینیفر لالونڈے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں کینیڈا نے کہا تھا کہ وہ ایک چینی سفارت کار کو ملک بدر کر دے گا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے بیجنگ پر تنقید کرنے والے ایک کینیڈین قانون ساز کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی تھی۔

کینیڈا میں مقیم چینی سفارت کار ژاؤ وی کو ملک بدر کیے جانے کے حوالے سے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اس عزم پر قائم ہیں کہ ہماری جمہوریت کا دفاع انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

میلانیا جولی نے مزید کہا کہ کینیڈا میں غیر ملکی سفارت کاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ اس قسم کے رویے میں ملوث ہوئے تو انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس تازہ ترین اقدام سے چین اور کینیڈا کے پہلے سے ہی کشیدہ تعلقات میں مزید تلخی آگئی ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حالیہ مہینوں میں انکشافات کیے ہیں کہ چین نے کینیڈا کے 2019 اور 2021 کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی، ان انکشافات کے بعد جسٹن ٹروڈو کو چین کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے۔

چین اور کینیڈا کے درمیان تعلقات 2018 میں اس وقت کشیدہ ہوئے تھے جب کینیڈا نے چینی کمپنی ہواوے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد بظاہر انتقامی کارروائی کے تحت چین میں 2 کینیڈین شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

بعدازاں ان تینوں کو رہا کر دیا گیا لیکن چین کی جانب سے کینیڈا پر یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ اس کا مؤقف امریکا کی چین سے متعلق پالیسی سے ہم آہنگ ہے جبکہ کینیڈا کے حکام نے چین پر مداخلت کا الزام لگایا ہے۔

چین کے سفیر کو گذشتہ ہفتے مداخلت کے تازہ ترین الزامات پر طلب کیے جانے کے بعد چین نے اسے کینیڈا کی جانب سے بے بنیاد بہتان اور ہتک عزت قرار دیا۔

چینی وزارت خارجہ نے اس مؤقف پر اصرار کیا کہ اس اسکینڈل کو کچھ کینیڈین سیاست دانوں اور میڈیا نے بڑھاوا دیا۔

TAGGED:Featuredجینیفر لالونڈے ناپسندیدہ شخصیت قرارکینیڈا میں غیر ملکی سفارت کاروں کو خبردار کیا گیا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شام کی عرب لیگ میں شمولیت پر امریکا برہم
Next Article عدنان صدیقی کی بلاول بھٹو کی حمایت میں بھارت پر شدید تنقید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آئینی بہانے نہیں چلیں گے، الیکشن 90 دن میں ہی ہونے چاہئیں: اختر مینگل

کراچی (ویب ڈیسک): بلوچستان پیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر…

August 27, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

کوئٹہ، کوہلو، چمن اور زیارت سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (ٹیک ڈیسک): کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند کردی گئی۔ صوبائی حکام کے مطابق موبائل…

August 6, 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

چیزوں کی شناخت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈل تیار

کراچی (ٹیک ڈیسک): فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس سے بغیر کسی تربیت…

April 7, 2023
پاکستان

بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے، عظمیٰ بخاری

(ویب ڈٰیسک): لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح…

October 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?