Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: خاتون جج کو دھمکی کیس:عمران خان کی گرفتاری درخواست مسترد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > خاتون جج کو دھمکی کیس:عمران خان کی گرفتاری درخواست مسترد
پاکستان

خاتون جج کو دھمکی کیس:عمران خان کی گرفتاری درخواست مسترد

Published February 13, 2023
Tags: Featured خاتون جج کو دھمکی عمران خان کے وارنٹ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دیے جانے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔سماعت کے آغاز پر عمران خان کی جانب سے وکیل انتظار پنجوتھا کا وکالت نامہ عدالت میں جمع کروایا گیا۔ اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی عدم پیشی پر ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کے وکیل پیش ہوں گے تو اس کے بعد دیکھیں گے۔ عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔

وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا، جس میں عمران خان کی جانب سے وکیل نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی صحت اجازت نہیں دے رہی کہ اسلام آباد آئیں۔ ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیاہے۔

پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر اعتراض اٹھادیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اپنے ہی اسپتال کی میڈیکل رپورٹ لگا کر عمران خان پیش نہیں ہو رہے۔ شوکت خانم اسپتال تو کینسر اسپتال ہے، عمران خان کا مسئلہ الگ ہے۔عمران خان پر فریکچر کے باعث سوزش ہے۔ کیا عمران خان کو عدالت پیدل چلنے آنے کا کہاگیا؟۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان کچہری کے باہر آئیں، ان کی حاضری لگائی جاسکتی ہے۔ عمران خان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جائیں اور وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ پراسیکوٹر نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست کی بھی مخالفت کردی۔

وکلا کو سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست اور پراسیکیوٹر کی جانب سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، جس کے مطابق عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی جب کہ عدالت نے پراسیکیوٹر کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔

TAGGED:Featuredخاتون جج کو دھمکیعمران خان کے وارنٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article الیکشن کی تاریخ نہ دینےپرالیکشن کمیشن پرتوہین عدالت کا مقدمہ دائر
Next Article کشمیر کےحق پر ڈاکا:بھارتی سپریم کورٹ کا مودی کے حق میں فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی فوجی عدالتوں کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے عام شہریوں کے ملٹری عدالتوں میں…

June 20, 2023
پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی نے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دیدی

(ویب ڈیسک): ڈی آئی خان: وزیراعلی خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بجلی کی مد میں…

June 19, 2024
دنیا

صومالیہ:ملٹری بیس پر دہشتگردوں کاحملہِ، بیس کمانڈر اور6 اہلکار ہلاک

صومالیہ میں ملٹری بیس پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ غیر…

January 18, 2023
دلچسپ و عجیب

دبئی ایئرپورٹ: عراقی طیارے سے ریچھ باہر آگیا،عوام مشتعل، کارروائی کا مطالبہ

ابوظہبی (ویب ڈیسک): دبئی ایئرپورٹ پر اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب عراقی طیارے سے ریچھ فرار ہوگیا…

August 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?