Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 20 اور اسرائیل نے 39 قیدیوں کو رہا کردیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 20 اور اسرائیل نے 39 قیدیوں کو رہا کردیا
دنیا

جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 20 اور اسرائیل نے 39 قیدیوں کو رہا کردیا

Published November 26, 2023
Tags: 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا Featured قطر اور مصرکی کوششوں سے
Share
SHARE

غزہ (ویب ڈیسک): رکاوٹ دور ہوگئی، حماس کی جانب سے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا۔رہائی پانے والے افراد کو ہلال احمر کی مدد سے مصر روانہ کردیا گیا۔ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق رکاوٹ کا خاتمہ قطر اور مصرکی کوششوں سےممکن ہوا۔حماس کی جانب سے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلےاسرائیل نے جنگ بندی ڈیل کے تحت 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔

قطری ترجمان کےمطابق رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں 33 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے ثالث قطر کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کی راہ میں حائل رکاوٹیں قطر اور مصر کے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطوں کے ذریعے دور ہو ئی ہیں جبکہ حماس نے بھی رکاوٹیں دور ہو جانے سے متعلق تصدیق کر دی۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے “معاہدے کی تمام شرائط کو برقرار رکھنے” کے وعدے کے بعد یرغمالیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی تھی اور کہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں ایک سے زائد مقامات پر فائرنگ کی ہے اور دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

حماس کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت اسرائیل کو شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کو رسائی دینی ہوگی اور رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سینیئر قیدیوں کو بھی شامل کرنا ہوگا۔

جواب میں اسرائیل نے حماس کو دھمکی تھی کہ نصف شب تک یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، ورنہ حماس حملوں کیلئے تیار ہو جائے۔ اسرائیلی حکام نے شرائط کی کسی بھی خلاف ورزی کی تردید کی تھی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی کے وحشت ناک زمینی اور فضائی حملوں میں اب تک 14 ہزار 854 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں 6 ہزار 150 بچے اور 4 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 75 فیصد سے زائد بچوں اور خواتین سمیت زخمیوں کی تعداد 36 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی کے حملوں کے دوران 7 اکتوبر سے اب تک بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت لاپتا افراد کی تعداد بھی 6 ہزار 800 سے متجاوز ہو چکی ہے۔

ادھر مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں 52 بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 229 سے متجاوز جبکہ اب تک زخمی ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 750 سے تجاوز کر چکی ہے۔

اسرائیل کی بلاتفریق وحشیانہ بمباری میں غزہ کی نصف سے زائد رہائشی علاقے مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، غزہ میں اب تک 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، اسرائیلی حملوں میں 311 سے زائد تعلیمی مراکز اور 87 ایمبولینسیں بھی تباہ کی گئیں۔

7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی بمباری کے باعث 35 میں سے 26 اسپتال مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیلی افواج کی جانب سے 167 عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

TAGGED:39 فلسطینی قیدیوں کو رہاFeaturedقطر اور مصرکی کوششوں سے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد: اسکول بس کھائی میں جاگری، ایک بچہ جاں بحق، 15 زخمی
Next Article بین اسٹوکس کے بعد جو روٹ بھی آئی پی ایل سے دستبردار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پی ٹی آئی میں مزید توڑ پھوڑکا امکان:پارٹی میں آستین کے سانپ لوگ ہیں؛ شہریار آفریدی

کوہاٹ (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف میں رہنماؤں کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور شہریار آفریدی نے…

April 6, 2024
پاکستان

مشرف کو سزائے موت دینے کا خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل خارج کرتے…

January 10, 2024
دلچسپ و عجیبصحت

سموسہ ’ایٹم بم‘، بریانی ’میزائل‘ اور پیزا ’ڈرون اٹیک‘: کیا واقعی؟

سموسہ، جلیبی، پیزا اور بریانی۔۔۔ آپ چٹورے ہوں یا ہاتھ روک کر کھانا کھانے کے عادی، اِن پکوانوں کے نام…

December 19, 2022
پاکستانکاروبار

حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب،ملک گیر ہڑتال ملتوی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تاجر برادری نے ہفتے کی…

July 19, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?