کراچی (ویب ڈیسک ): سکھر سے کراچی سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا سندھ بحالی مارچ سندھی مسلم سوسائٹی سے پہلی منزل کے لیے روانہ ہوا، ماروی ولیج، قائد آباد، ملیر کورٹ، ملیر 15 اور دیگر مقامات پر پیدل مارچ کا ملیر بار کے وکلاء کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مارچ کے شرکاء کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ لانگ مارچ کے دوران شرکاء کی جانب سے بدعنوانی، مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی، بدامنی، میرٹ کی کمی، بیڈ گورننس نامنظور کے نعروں کے ساتھ ساتھ مردم شماری نامنظور اور سندھ کے خلاف کوئی بھی سازش ناقابل قبول ہے، کے نعرے بھی واضح طور پرسننے میںآئے .
مارچ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ نے بیماری کے باوجود شاہراہ فیصل سے شرکت کی۔
سنڌ يونائيٽيڊ پارٽي جو چيئرمين سيد جلال محمود شاھ طبيعت ناساز ھوندي شارھ فيصل وٽ پيادل سنڌ مارچ ۾ پھتو سائين جي پھچڻ تي جذباتي ماحول ٿي ويو سائين پانڌيئڙن کي اجرڪون اوڍايون pic.twitter.com/cGoUf5yvCk
— Sindh United Party (@SUP_Sindh) March 18, 2023
مارچ میں انڈیجینس رائٹس الائنس کے رہنما سید خدا دیو شاہ، جسقم کراچی ڈویژن کے رہنما الٰہی بخش بک شریک، اے جی پی پارٹی کے رہنما اور ملیر بار کے وکیل ایاز چانڈیو، محمد خان شیخ، محمد اشرف سموں اور سید خدا ڈنو شاہ ،لطف اللہ سیلرو، سابق صدر رزاق سولنگی، ایڈووکیٹ بادشاہ وزیر، غلام رسول سوہو، بیرسٹر عبدالجبار شیخ اور دیگر وکلاء نے ان کے ہمراہ مارچ میں شامل ہوئے اور انہوں نے ملیر کورٹ بار کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیااورسندھ لانگ مارچ کےرہنماؤں روشن برڑو، جگدیش آہوجا، رخسانہ ہالیپوٹو، امیر آزاد پنہورپر پھول نچھاور کیے اور اُنہیں اجرک پہنائی.
اس موقع پر اے جی پی رہنما اور ملیر بار رکن ایڈووکیٹ ایاز چانڈیو نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت نے سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری سندھی عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے جسے ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کراچی میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے کل ہونیوالے جلسے میں بھرپور شرکت کریں.
سندھ مارچ آج سندھی مسلم سوسائٹی ملیر سے روانہ ہوا اور بلوچ کالونی پہنچا.
مارچ کل 19 مارچ کو کراچی پریس کلب پہنچے گا جہاں شاندار ریلی و جلسہ عام منعقدہوگا.