Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا

چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ

Published September 12, 2025
Tags: Featured اس نے ملزم کو گرفتار کروایا ایک لائیو اسٹوڈیو انٹرویو چارلی کرک کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہمارے پاس وہ ہے
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چارلی کرک کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر تلاشی کے بعد مشتبہ شخص کو چارلی کرک کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ٹرمپ نے فاکس نیوز کو ایک لائیو اسٹوڈیو انٹرویو میں بتایا کہ لگتا ہے کہ ہمارے پاس وہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک فرد جو مشتبہ شخص کو جانتا ہے اس نے ملزم کو گرفتار کروایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی نے بہترین کام کیا، ہم نے مقامی پولیس اور گورنر کے ساتھ مل کر کام کیا۔

FOX NEWS ALERT: @POTUS says “with a high degree of certainty” that authorities have Charlie Kirk’s assassin in custody. pic.twitter.com/pXAwik0a0Z

— FOX & Friends (@foxandfriends) September 12, 2025

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی حکام نے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی رائفل برآمد کرلی گئی ہے، قاتل کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی تحقیقاتی حکام نے کہا تھا کہ انہوں نے بولٹ ایکشن رائفل برآمد کرلی ہے جسے وہ بااثر قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار سمجھتے ہیں، اور انہوں نے ایک مشتبہ شخص کی تصاویر بھی جاری کی تھیں، حکام کے مطابق یہ شوٹر کالج کے طالب علم کی عمر کا دکھائی دیتا ہے۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر کو امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند نوجوانوں کی تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے سی ای او اور شریک بانی 31 سالہ چارلی کرک یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں چارلی کرک کی ہلاکت کا اعلان کیاتھا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’عظیم، بلکہ حقیقی معنوں میں ایک لیجنڈری، چارلی کرک وفات پا گئے ہیں‘۔

TAGGED:Featuredاس نے ملزم کو گرفتار کروایاایک لائیو اسٹوڈیو انٹرویوچارلی کرک کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیاہمارے پاس وہ ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قطر پر حملے کے بعد امارات کا ردعمل، اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا
Next Article ایمان مزاری بیٹیوں کی طرح ہے، بڑا ہونے کے ناطے سمجھا رہا تھا: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کےغیرفعال اکاؤنٹس یکم دسمبر کو ڈیلیٹ ہو جائیں گے

کراچی (ٹیک ڈیسک): اگر آپ نے اپنے گوگل اکاؤنٹ کو کافی عرصے سے استعمال نہیں کیا تو بہتر ہے کہ…

November 28, 2023
پاکستانکاروبار

مہنگائی کے مارےعوام پر گیس نرخ74 فیصد اضافےکا بم حملہ

کراچی (ویب ڈیسک): مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے گیس کے ریٹ میں 74 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا…

January 11, 2023
پاکستان

عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج، پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کا اندیشہ

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے…

August 9, 2025
پاکستان

پنجاب اسمبلی میں 5 ہزار 446 ارب روپے کا بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا

(ویب ڈیسک): پنجاب اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کردیا گیا۔جٹ تقریر کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر خزانہ…

June 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?