Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قطر پر حملے کے بعد امارات کا ردعمل، اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > قطر پر حملے کے بعد امارات کا ردعمل، اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا
دنیا

قطر پر حملے کے بعد امارات کا ردعمل، اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا

Published September 12, 2025
Tags: Featured اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا اماراتی حکومت نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف یہ قدم اٹھایا قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے متحدہ عرب امارات
Share
SHARE

ابوظہبی (ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات نے قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد جمعہ کو اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے ’’کان‘‘ نے رپورٹ کیا کہ اماراتی حکومت نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف یہ قدم اٹھایا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے قریبی اقتصادی اور دفاعی تعلقات میں تناؤ کی واضح علامت ہے۔یاد رہے کہ منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔ بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے قطر کو وارننگ دی تھی کہ وہ حماس کے رہنماؤں کو ملک بدر کرے یا عدالت میں پیش کرے، ورنہ اسرائیل خود کارروائی کرے گا۔

امارات نے نیتن یاہو کے بیان کو ’’جارحانہ‘‘ قرار دے کر اس کی سخت مذمت کی ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں تاکہ اسرائیلی حملے کے حوالے سے مشترکہ موقف اختیار کیا جا سکے۔

قطر اس اتوار اور پیر کو ایک ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں دوحہ پر اسرائیلی حملے اور خطے کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات نے 2020 میں امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ ’’ابراہم معاہدے‘‘ کے تحت تعلقات قائم کیے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قریبی اقتصادی، تجارتی اور دفاعی روابط قائم ہوئے تھے۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی سفیر کو طلب کر لیااماراتی حکومت نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف یہ قدم اٹھایاقطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملےمتحدہ عرب امارات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ”راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز“فیم کرشمہ شرماچلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے سے شدید زخمی
Next Article چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

اقوام متحدہ فلسطین میں جنگ بندی فوری روکنے کے اقدامات کرے؛ پاکستان کا مطالبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے پاکستان غزہ میں اسرائیل کے حملے کی…

October 12, 2023
پاکستانکاروبار

روز نیا تجربہ پر ملک نہیں‌سنبھلتا: سول ایوی ایشن اتھارٹی کو توڑ کر تین نئے محکمے قائم

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کے معاملے پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان…

August 13, 2024
پاکستان

چین میں شہباز شریف – نریندر مودی ملاقات طے نہیں ، دفتر خارجہ

اسلام آ باد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نریندر…

August 22, 2025
پاکستانکاروبار

خدمات کے احکامات کی خلاف ورزیوں پر بینکوں کیخلاف اسٹیٹ بینک کی کارروائی، جرمانے

کراچی (ویب ڈیسک): رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے…

October 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?