Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چین: موسلا دھار بارشوں سے بیجنگ ڈوب گیا، 11 افراد ہلاک، 37 لاپتا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > چین: موسلا دھار بارشوں سے بیجنگ ڈوب گیا، 11 افراد ہلاک، 37 لاپتا
دنیا

چین: موسلا دھار بارشوں سے بیجنگ ڈوب گیا، 11 افراد ہلاک، 37 لاپتا

Published August 1, 2023
Tags: Featured ایک لاکھ س زائد شہریوں کو خطرات درپیش تھے جن کو انخلا کرلیا گیا
Share
SHARE

بیجنگ (ویب ڈیسک): چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتا ہوگئے ہیں جبکہ کئی سڑکیں زیر آب آچکی ہیں۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق سمندی طوفان ڈوکسوری فلپائن کے بعد چین کے جنوبی صوبے فوجیان سے ٹکرایا اور اب بیجنگ سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔بیجنگ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 29 جولائی کو موسلا دھار بارشیں شروع ہوئیں جہاں جولائی کے پورے مہینے کی تقریباً اوسط بارش صرف 40 گھنٹوں میں دارالحکومت میں ہوئی۔

Heavy rain and flooding hit Beijing on Monday, killing at least two people as the downpour triggered landslides and swept away cars on the city’s outskirts. The authorities issued a red alert for what they warned was the heaviest deluge in years. https://t.co/WowL0gsGHn pic.twitter.com/d2PxJROrFN

— The New York Times (@nytimes) July 31, 2023

رپورٹ کے مطابق بیجنگ کے مضافاتی علاقے بارش کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

آج چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ نے رپورٹ کیا کہ بارشوں سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتا ہیں، ہلاک ہونے والوں میں دو رضاکار بھی شامل ہیں جو امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

Rain in Beijing turns roads to rivers after typhoon, with two people killed https://t.co/YH2ocnpI2X pic.twitter.com/tM8jGLUbqj

— Reuters (@Reuters) July 31, 2023

سرکاری نشریاتی ادارے ’دی گلوبل ٹائمز‘ کے مطابق بیجنگ میں ایک لاکھ س زائد شہریوں کو خطرات درپیش تھے جن کو انخلا کرلیا گیا ہے۔

شیجنگشن اور مینٹوگو اضلاع کے درمیان سڑکوں پر تقریباً ایک درجن ہنگامی سروسز کی گاڑیاں، جن میں پانی کے ٹینک اور بلڈوزر والے ٹرک شامل ہیں، دیکھی گئیں جبکہ ابھی تک کئی سڑکیں بند ہیں جہاں رضاکار سڑکوں کو کھولنے کے لیے کوشاں ہیں۔

تاہم چینی صدر شی جن پنگ نے ہدایت کی کہ موسلا دھار بارشوں میں لاپتا اور پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہر ممکن کوشن کی جائے۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مقامی حکام زخمیوں کو طبی امداد اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کرنے اور مزید نقصان سے بچنے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

صدر نے مزید کہا کہ حکام کو متاثرہ لوگوں کو مناسب طریقے سے منتقل کرنا چاہیے، تباہ شدہ نقل و حمل، مواصلات اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت کے لیے تیزی سے کام کرنا چاہیے، اور جلد از جلد معمول کی پیداوار اور زندگی کی ترتیب کو بحال کرنا چاہیے۔

شی جن پنگ نے زور دیا کہ اس وقت جولائی کے آخر اور اگست کے اوائل میں سیلاب پر قابو پانے کے لیے اہم وقت ہے۔

درین اثنا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بیجنگ میں موسلا دھار بارش کے دوران جانی نقصان پر پاکستانی قوم کی طرف سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین لازوال دوست اور ایک دوسرے کے دکھ و سکھ میں شریک ہیں، اس دکھ کی گھڑی میں پوری پاکستانی قومی اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کہ میں ریلیف اور ریسکیو کی کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، اور ہم ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی کے مقامی اخبار بیجنگ ڈیلی نے کہا کہ مینٹوگو میں تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار گھرانوں میں پانی نہیں ہے جہاں 45 پانی کے ٹینکر ہنگامی سپلائی کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز مقامی میڈیا نے ہائی اسپیڈ ٹرین کے کچھ فوٹیجز شائع کیے جو کہ 30 گھنٹوں تک پھنسی ہوئی تھی جہاں مسافر خوراک اور پانی کی قلت کی شکایات کر رہے تھے۔

ادھر ہیبی صوبے میں 1998 میں تعمیر کیے گئے سیلاب کنٹرول ریزرویئر کو پہلی بار شروع کیا گیا۔

خیال رہے کہ چین کو شدید موسم کا سامنا ہے اور اس موسم گرما میں ریکارڈ درجہ حرارت رونما ہو رہا ہے، جس کے بارے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چین ایک اور سمندری طوفان ’خنون‘ سے نمٹںے کے لیے بھی تیاری کر رہا ہے جو کہ چین کے ساحلی علاقے کے قریب ہے۔

TAGGED:Featuredایک لاکھ س زائد شہریوں کو خطرات درپیش تھے جن کو انخلا کرلیا گیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آج بلو مون ہوگا اور چاند زمین کے انتہائی قریب آ جائے گا
Next Article ملک بھر میں انٹیلیجنس کے 26 ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں؟ مولانا فضل الرحمٰن
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہوچکا، ترقی کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں: ورلڈ بینک

کراچی (ویب ڈیسک): ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان کے معاشی ماڈل کو ناکارہ قرار دیدیا۔ورلڈ بینک کے کنٹری…

December 28, 2023
صحت

پنجاب: آشوب چشم میں کمی نہ آسکی، مزید 9 ہزار کیسز رپورٹ

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): پنجاب میں آشوبِ چشم کیسز میں اضافے کے بعد مرض پر قابو پانے کے لیے 4 دن…

October 2, 2023
دنیا

بھارت: مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک

نیو دہلی (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا…

April 28, 2023
دلچسپ و عجیب

ہولی وڈ اداکار جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 برس کی عمر میں بچے کی پیدائش

نیو یارک (ویب ڈیسک): آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی ہولی وڈ اداکار جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 برس کی…

May 31, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?