Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملک بھر میں انٹیلیجنس کے 26 ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں؟ مولانا فضل الرحمٰن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملک بھر میں انٹیلیجنس کے 26 ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں؟ مولانا فضل الرحمٰن
پاکستان

ملک بھر میں انٹیلیجنس کے 26 ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں؟ مولانا فضل الرحمٰن

Published August 1, 2023
Tags: Featured ریاست میری جان کی حفاظت کرسکتی ہے یا نہیں یا صرف مجھ سے ٹیکس وصول کریں گے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے دو روز قبل پارٹی کے ورکر کنونشن میں ہونے والے دھماکے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ملک بھر میں انٹیلیجنس کے 26 ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں؟اتوار کے روز جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے بم دھماکے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس طلب کرلیا ہے لیکن اس سے پہلے قبائلی زعما کا جرگہ بلانے کی تجویز آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ زعما اور پختون قیادت بیٹھے اور اس خطے کے بارے میں سوچیں کہ حال میں خیبر ایجنسی میں دو واقعات ہوئے جس میں مسلمانوں کا خون بہا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے کورم ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکائے گئے، پورا پشتون بیلٹ آج جل رہا ہے، بلوچ بیلٹ جل رہا ہے، کراچی تک فسادات کی لہر تھم نہیں رہی۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے سوال اٹھایا کہ کیا ہمارے ریاستی ادارے صرف اس بات کے لیے رہ گئے ہیں کہ وہ کسی غریب مولوی صاحب کو تھانے میں لے آئیں اور ان پر الزمات لگائیں کہ تمہارے پاس کسی نے کھانا کھایا یا چائے پی ؟ یہی ان کی صلاحیتیں ہیں ؟ ملک بھر میں انٹیلیجنس کے 26 ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کیا مجھے اعتماد دلا سکتے ہیں کہ ریاست میری جان کی حفاظت کرسکتی ہے یا نہیں یا صرف مجھ سے ٹیکس وصول کریں گے اور میری جان ومال کی حفاظت نہیں کریں گے ؟

ان کا کہنا تھا کہ مجھے شکایت ہے، مجھے کرب ہے، میں نے ریاست کو بچانے کے لیے قربانیاں دی ہیں، میں نے اس ریاست کے بقا اور استحکام کے لیے جد وجہد کی ہے، میں ریاست کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہوں لیکن اکیلے ایک جماعت کیا کرسکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پوری قوم ریاستی اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے جو ریاست کی حفاظت کے ذمہ دار اور مسؤول ہیں، اسی کے لیے وہ تنخواہیں لے رہے ہیں وہ کہاں ہیں آج ؟

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ریاستی ادارے کب ہمارے شکوں کا ازالہ کریں گے، کب وہ ہمارے زخموں کا مرہم بنیں گے، کب وہ ہمارے مستقبل اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کا نظام بنائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ ان ساری چیزوں پر قومی سطح پر غور کرنا ہے، عنقریب اس حوالے سے ہمہ جہت رابطے کریں گے، سیاسی اور مذہبی ذمہ داروں کے ساتھ گفتگو بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری صورتحال کو سامنے رکھیں گے کہ ہم سالہا سال سے جس کرب میں ہیں اور جس کرب کا اظہار کر رہے ہیں،کرب کا اظہار جرم ہوجاتا ہے لیکن ہمیں کرب میں مبتلا کرنے والے دندناتے پھر رہے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ہم بری طرح دہشت گردی کا شکار ہیں لیکن دہشت گردی کا خاتمہ مقصود ہونا چاہیے، اس پر تجارت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جرم کا خاتمہ چاہیے، اس کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا خود بہت بڑا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی امن کی جماعت ہے، کارکنوں کو کہوں گا کہ صبر و تحمل کا دامن نہ چھوڑیں، ملک میں سب نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے والے کارکن جے یو آئی (ف) کے ہیں۔

TAGGED:Featuredریاست میری جان کی حفاظت کرسکتی ہے یا نہیںیا صرف مجھ سے ٹیکس وصول کریں گے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چین: موسلا دھار بارشوں سے بیجنگ ڈوب گیا، 11 افراد ہلاک، 37 لاپتا
Next Article نگران وزیراعظم پر نواز- زرداری کی کئی بار مشاورت، نام فائنل نہیں‌ہوسکا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے: ترجمان دفتر خارجہ

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر متنبہ…

August 16, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر سے جواب طلب

(ویب ڈیسک):اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمیر نیازی کا اپنا نام ایگزکٹ کنٹرول لسٹ (ای…

June 11, 2024
کھیل

پی سی بی کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی جانےکا امکان

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بھارت کی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار ہے جس کے…

May 31, 2023
کھیل

آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل کپتان تبدیل کردیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنا کپتان تبدیل کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس…

February 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?