Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چین 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بننے کے قریب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > چین 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بننے کے قریب
سائنس و ٹیکنالوجی

چین 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بننے کے قریب

Published October 30, 2024
Tags: 6 جی ٹرانسمیشن 7 گیگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ پر کام Featured ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشرفت چین نے اب 6 جی ٹیکنالوجی پر نظریں جمالی
Share
SHARE

بیجنگ (ٹیک‌ڈیسک) : دنیا میں 5 جی نیٹ ورک کو متعارف کرانے میں مدد فراہم کرنے والے ملک چین نے اب 6 جی ٹیکنالوجی پر نظریں جمالی ہیں۔چین نے انفرا اسٹرکچر پر بہت زیادہ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشرفت کرکے تیز رفتار 5 جی موبائل سروسز کے پھیلاؤ کو ممکن بنایا تھا۔اب وہ دنیا میں 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بننا چاہتا ہے۔چائنا موبائل نے Zhongguancun پین انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، چائنا انفارمیشن ٹیکنالوجی موبائل اور دیگر کے ساتھ مل کر 6 جی بیس بینڈ کانسیپٹ سسٹم متعارف کرایا ہے جو 7 گیگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ پر کام کرسکے گا۔

دنیا کے دیگر ممالک آنے والے برسوں میں 6 جی کے متعارف ہونے کے منتظر ہیں مگر چین کی نئی ڈیوائس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہاں کتنی تیزی سے اس حوالے سے پیشرفت کی جا رہی ہے۔

یہ کانسیپٹ سسٹم عوامی سطح پر ٹیسٹنگ ڈیوائس کی حیثیت سے اہم ہے۔

یہ نیا سسٹم کلاؤڈ پر مبنی heterogeneous ہارڈ وئیر پر مشتمل ہے اور یہ 100 جی پی بی ایس ڈیٹا ترسیل کو سپورٹ کرتا ہے۔

یہ 8 ڈیٹا اسٹریمز اور 128 ڈیجیٹل چینلز کو سپورٹ کرتا ہے اور رئیل ٹائم میں 16.5 جی پی بی ایس اسپیڈ کو ان ایبل کرتا ہے۔

ان فیچرز کی بدولت یہ سسٹم 6 جی کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ یہ نئی ٹیکنالوجیز اور سروسز کو درکار ضروریات کو پوری کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق نیا 6 جی بیس بینڈ کانسیپٹ سسٹم اوپن اور interoperable ہے اور ایڈوانسڈ سروسز جیسے 3 ڈی ویڈیو کی ٹرانسمیشن کو سپورٹ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ چین کی خواہش ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو دنیا میں سب سے پہلے 2030 تک اپنے ملک میں متعارف کرا دے۔

6 جی ٹیکنالوجی کے بارے میں ابھی کچھ زیادہ تفصیلات تو موجود نہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے ہولوگرافک کمیونیکیشن کو سائنس فکشن سے نکال کر حقیقت بنانے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل ستمبر 2024 میں چین نے 3 اہم 6 جی ٹیکنالوجی اسٹینڈرڈز کو انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے ذریعے متعارف کرایا تھا۔

متعارف کرائے گئے اسٹینڈرڈز کا مقصد آئی ٹی یو کے 2030 فریم ورک کے منظرنامے کو بہتر بنانا ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 6 جی ٹیکنالوجی کے تینوں اسٹینڈرڈز کی منظوری 26 جولائی کو آئی ٹی یو کے ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن سیکٹر اسٹڈی گروپ 13 کے اجلاس کے دوران دی گئی تھی۔

ہر ٹیکنالوجی کے اسٹینڈرڈز کو تشکیل دینا بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ ماہرین اور کمپنیاں ان کے ذریعے ابتدائی مسابقتی سبقت حاصل کرتے ہیں۔

ان نئے اسٹینڈرڈز میں 6 جی کے متعدد پہلوؤں جیسے کانٹینٹ ٹرانسمیشن، ڈیٹا اپ ڈیٹس اور سسٹم پرفارمنس ایسسمنٹس وغیرہ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

اسی طرح جولائی 2024 میں چین کے ٹیلی کام انجینئرز نے 6 جی ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت کرتے ہوئے دنیا کا پہلا فیلڈ ٹیسٹ نیٹ ورک نصب کیا تھا۔

آئندہ نسل کی وائرلیس کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے اس تجرباتی نیٹ ورک نے 4 جی انفرا اسٹرکچر پر 6 جی ٹرانسمیشن کو یقینی بنایا۔

اس کے ساتھ ساتھ فیلڈ نیٹ ورک کوریج، افادیت اور دیگر شعبوں میں 10 گنا بہتری کا مظاہرہ بھی کیا۔

اسے بیجنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز نے تیار کیا۔

اس فیلڈ نیٹ ورک سے سائنسدانوں کو 6 جی ٹیکنالوجی پر تحقیق اور مختلف پہلوؤں کو جانچنے کا موقع ملے گا۔

TAGGED:6 جی ٹرانسمیشن7 گیگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ پر کامFeaturedٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشرفتچین نے اب 6 جی ٹیکنالوجی پر نظریں جمالی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گیس پائپ لائن: پاکستان کا عالمی عدالت میں ایرانی مقدمے پر دفاع کیلیے قانونی فرمز ہائر
Next Article سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری پر مزید مقدمات درج کرنے سے روک دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کیخلاف راجستھان میں‌مقدمہ درج

بھرت پور (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج…

August 27, 2025
پاکستان

یونان میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں اموات، لاپتہ 43 افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے نکلا

(ویب ڈیسک ): یونان میں چند روز قبل کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں 79 افراد ہلاک ہوئے، واقعے میں…

June 16, 2023
دلچسپ و عجیب

برطانوی وزیراعظم کی بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر پولیس کی تفتیش

برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اُس ویڈیو کا جائزہ لے رہی ہے جس میں وزیراعظم رشی سوناک کو…

January 20, 2023
پاکستان

کراچی: راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ،11خواتین اور بچے جاں بحق

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی پر ڈائنگ فیکٹری کی جانب سے راشن کی تقسیم کے…

March 31, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?