Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دورۂ چین کا امکان نہیں، امریکا کی توجہ مودی کے دورے پر مرکوز ہے؛ انٹونی بلنکن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > دورۂ چین کا امکان نہیں، امریکا کی توجہ مودی کے دورے پر مرکوز ہے؛ انٹونی بلنکن
دنیا

دورۂ چین کا امکان نہیں، امریکا کی توجہ مودی کے دورے پر مرکوز ہے؛ انٹونی بلنکن

Published June 16, 2023
Tags: Featured بھارت کے ساتھ تعلقات میں ایک ’تبدیلی کے لمحے‘ کی توقع
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ امریکا کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ واشنگٹن کے دوران بھارت کے ساتھ تعلقات میں ایک ’تبدیلی کے لمحے‘ کی توقع ہے۔ساتھ ہی انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آئندہ ہفتے دورۂ چین کے موقع پر کسی سفارتی پیش رفت کے امکان کو مسترد کردیا.خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے ٹوکیو میں ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ ’وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا دورۂ چین ایک اہم موقع ہے لیکن امریکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے یہ آئندہ ہفتے کا سب سے اہم واقعہ بھی نہیں ہو گا‘۔

انٹونی بلنکن 18 اور 19 جون کو بیجنگ جائیں گے اور اس سے پہلے کہ نریندر مودی جمعرات کو واشنگٹن پہنچیں گے۔

جو بائیڈن نے بھارت کے ساتھ گہرے تعلقات کو چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر قابو پانے کے لیے اپنی کوششوں کی بنیاد بنایا ہے، ان کی حکومت روس کے ساتھ سیکیورٹی اور اقتصادی تعلقات برقرار رکھنے والے بھارت کو امریکی فوجی ڈرون خریدنے پر راضی کرنے کی امید بھی کر رہی ہے۔

جیک سلیوان نے کہا کہ چین میں انٹونی بلنکن کے مقاصد میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ دنیا کی دو سب سے بڑی فوجی طاقتیں ’تصادم کا شکار نہ ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مضبوط مقابلے کے لیے بھرپور سفارت کاری کی ضرورت ہے۔‘

امریکی وزیر خارجہ کا بیجنگ کا یہ دورہ جنوری 2021 میں جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کسی اعلیٰ عہدے دار کا پہلا دورہ ہو گا جسے انہوں نے فروری میں ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کے امریکی فضائی حدود سے اڑان بھرنے کے بعد ملتوی کر دیا تھا۔

جاپان میں موجود جیک سلیوان نے علاقائی سلامتی پر بات چیت کے لیے جاپان، جنوبی کوریا اور فلپائن کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے جنوبی کوریا کے چو تائی یونگ اور جاپان کے تاکیو اکیبا سے بھی ملاقات کی تاکہ امریکا میں ’آنے والے مہینوں‘ میں سہ فریقی رہنماؤں کی ملاقات کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ٹوکیو اور سیئول کی جانب سے چین اور شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ریپبلک آف کوریا (جمہوریہ کوریا) اور جاپان کے تعلقات میں جو پیش رفت ہوئی ہے اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی نے ہمارے ممالک کے درمیان سہ فریقی تعلقات کو مضبوط بنانے پر گہرا اثر ڈالا ہے۔.

تاہم ان کی ملاقات کے بعد شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فائر کیے جب کہ اس سے قبل پیانگ یانگ نے جنوبی کوریا اور امریکا کی جانب سے دن کے اوائل میں کی جانے والی فوجی مشقوں کے جواب کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔

TAGGED:Featuredبھارت کے ساتھ تعلقات میں ایک ’تبدیلی کے لمحے‘ کی توقع
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈاکٹر اور ماڈل کپوتاکھی چنچلا مس پاکستان یونیورس 2023 بن گئیں
Next Article چیئرمین پی سی بی معاملہ، نجم سیٹھی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ہنگومیں گیس پلانٹ پرحملہ، 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 شہید

ہنگو (ویب ڈیسک): ہنگو میں دہشتگردوں نے نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق ہنگو کی تحصیل…

May 23, 2023
پاکستان

وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے،ابو ظہبی ایئرپورٹ پر استقبال

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، جہاں وہ یواے ای کی قیادت…

January 12, 2023
پاکستان

اسٹیبلشمنٹ سیاست سے باہر ہو جائے تو سب خیر ہو جائیگی: فضل الرحمان

(ویب ڈیسک): سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اسٹیبلشمنٹ سیاست سے باہر ہو جائے تو سب…

June 26, 2024
پاکستان

ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز آج سے ہوگا

کراچی (ویب ڈیسک): ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز آج (بدھ) سے ہوگا، 10 سال کے مقررہ…

March 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?