Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کولمبو : پاکستان کی شاندار باؤلنگ، سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز پر آؤٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > کولمبو : پاکستان کی شاندار باؤلنگ، سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز پر آؤٹ
کھیل

کولمبو : پاکستان کی شاندار باؤلنگ، سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز پر آؤٹ

Published July 24, 2023
Tags: Featured گزشتہ 12ماہ کے دوران ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا
Share
SHARE

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 166 رنز پر آؤٹ کر دیا۔سری لنکن اوپنر نشان مدوشکا 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کوشل مینڈس 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کے علاوہ انجیلو میتھیوز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کپتان دیموتھ کرونارتنے 17 رنز بنا سکے، اس موقع سری لنکا کے مجموعی طور پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے۔

اس کے بعد چندیمل اور ڈی سلوا نے پانچویں وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت قائم کرکے سری لنکا کا مجموعی اسکور 121 رنز پر پہنچا دیا، تاہم نسیم شاہ نے دنیش چندیمل کو امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا اور پاکستان کے لیے خطرناک نظر آنے والی شراکت داری کو توڑ دیا۔

سری لنکا کو چھٹا نقصان سدیرا سمارا وکرما کی صورت میں اٹھانا پڑا جو ابرار احمد کا شکار بنے، اس کے بعد دھننجیا ڈی سلوا بھی 57 رنز بنا کر ابرار احمد کی باؤلنگ پر سعود شکیل کو کیچ دے بیٹھے۔

سری لنکا کی آٹھویں وکٹ 136 رنز پر گری جب شان مسعود نے پربت جے سوریا کر رن آؤٹ کر دیا، اس کے بعد اسیتھا فرنینڈو کو بھی ابرار احمد نے بولڈ کر دیا۔

مہمان ٹیم کی آخری وکٹ 166 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب رمیش مینڈس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 69 رنز کے عوض 4 اور نسیم شاہ نے 41 رنز دے کر 3 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ایک سری لنکن بلے باز کو پویلین بھیجا۔

سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ قومی ٹیم گزشتہ میچ کی طرح جارحانہ انداز برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس سیریز کے ساتھ دونوں ٹیموں نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا آغاز کیا ہے۔

سیریز کے دوسرے اور فائنل ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ تھے۔

کولمبو ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، شان مسعود، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، نسیم شاہ، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

سری لنکا نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ باؤلرز وشوا فرنینڈو اور کاسن راجیتھا کی جگہ آسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا کو شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے لیے چھ ون ڈے اور 11 ٹی 20 کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر مدوشنکا نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔

سری لنکا: دیموتھ کرونارتنے (کپتان)، نشان مدوشکا، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، سدیرا سمارا وکرما (وکٹ کیپر)، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا۔

بارش کے باعث کھیل کا آغاز آدھا گھنٹہ تاخیر سے ہوا تاہم دن کے مقررہ اوورز میں سے کوئی اوور کم نہیں کیا گیا۔

پاکستان نے گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا، میچ کی خاص بات مین آف دی میچ قرار دیے گئے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری تھی۔

پاکستانی ٹیم رواں ماہ سری لنکا پہنچی تو اس نے گزشتہ 12ماہ کے دوران ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا تھا لیکن گال میں سعود شکیل کی پہلی اننگز کی ڈبل سنچری اور باؤلنگ اور فیلڈنگ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت بابر اعظم الیون ٹیسٹ جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا بھی فتح کے ساتھ آغاز کرنے میں کامیاب رہی۔

گزشتہ میچ میں قومی ٹیم کے کھیل میں نمایاں فرق دیکھنے کو ملا جہاں اس نے ساڑھے 4 فی اوور کی اوسط کے ساتھ مثبت کھیل کی سوچ اپنائی اور سری لنکن باؤلرز کو دباؤ میں رکھا اور پاکستانی ٹیم کی یہ سوچ انگلش ٹیم کی مشہور زمانہ ’بیز بال‘ سوچ سے کافی حد تک مطابقت رکھتی ہے۔

ڈبل سنچری بنانے والے سعود شکیل نے اپنی پہلی سنچری صرف 129 گیندوں پر بنائی اور آغا سلمان کے ساتھ 177 رنز کی ساجھے داری بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیل اینڈرز کے ساتھ مزید قیمتی رنز جوڑ کر پاکستان کو پہلی اننگز میں 149 رنز کی برتری دلائی جو میچ میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ کی بات کی جائے تو سری لنکا نے یہاں کھیلے گئے 43 میں سے 20 میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ اسے صرف 9 میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

پاکستان نے اس میدان پر اب تک چھ میچز کھیلے ہیں جس میں اسے صرف ایک فتح نصیب ہوئی جبکہ ایک میچ میں شکست کے علاوہ بقیہ میچز کا ڈرا پر اختتام ہوا۔

TAGGED:Featuredگزشتہ 12ماہ کے دوران ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیر کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،نیلامی کی منسوخی کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے؛ قادر مگسی
Next Article لوگ ہمارے خلاف ہر طرح کی باتیں کرنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں؛ کبریٰ خان کا اظہار برہمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

ٹھگوں کا ٹولہ پھر آرہا ہے ہیرا پھیری 3 کے ساتھ

ممبئی(شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی رولر کوسٹر ہیرا پھیری فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر…

February 23, 2023
پاکستان

سندھ کابینہ میں اختلافات، وزیر اعلیٰ اور وزیرصحت کے ایک دوسرے پر الزامات

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبائی نگران وزیر صحت کی جانب سے مداخلت…

November 10, 2023
پاکستان

گوجرانوالہ: مسلح افراد کا شہری کو گٹر کا پانی پلاکربہیمانہ تشدد اور ہوائی فائرنگ

گوجرانوالا (ویب ڈیسک): گوجرانوالا میں ایک شخص پر مسلح افراد کے بہیمانہ تشددکی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔پولیس کا کہنا…

May 23, 2024
پاکستانکاروبار

کے الیکٹرک کی جانب سے ڈیوٹی کی مد میں عوام سے وصول 30 ارب ہڑپ، سندھ حکومت کو دینے سے انکار

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے ڈیوٹی کی مد میں وصول کردہ…

September 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?