Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا،عمران خان کی الیکشن کمیشن ممبران کو دھمکی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا،عمران خان کی الیکشن کمیشن ممبران کو دھمکی
پاکستان

اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا،عمران خان کی الیکشن کمیشن ممبران کو دھمکی

Published January 4, 2024
Tags: Featured توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس تینوں ارکان کو سنگین دھمکی شدید غصے میں
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائدکیے جانےکے دوران کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان فرد جرم عائد کیے جانےکے دوران شدید غصے میں آگئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے دوران سماعت الیکشن کمیشن کے تینوں ارکان کو سنگین دھمکی دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے دھمکی دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کو کہا کہ میں تم سب کی شکلیں پہنچانتا ہوں اور نام بھی معلوم ہیں، اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، تم جس کےکہنے پر سب کچھ کر رہے ہو وہ تمہیں بچا بھی نہیں سکے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ممبران الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی کی دھمکی پر حیران رہ گئے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز ہی بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوئی تھی۔

عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس پر انہوں نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کیا تھا۔

چارج شیٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری نے 2022 میں الیکشن کمیشن کے خلاف منصوبہ بندی سے تضحیک آمیز مہم کاسلسلہ شروع کیا، ملزمان نے ایک نہیں متعدد بار الیکشن کمیشن اور سربراہ کے خلاف متعصبانہ اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔

چارج شیٹ میں کہا گیا کہ ملزمان نے 12 جولائی 2022 کو بھکر میں عوامی جلسے کے دوران الیکشن کمیشن پاکستان کے خلاف غیرپارلیمانی زبان استعمال کی، پھر 18 جولائی اور 27 جولائی کو عوامی جلسوں میں الیکشن کمیشن اورسربراہ پر من گھڑت الزامات عائد کیے۔

چارج شیٹ کے متن کے مطابق ملزمان نے 4 اگست اور 10 اگست 2022 کو الیکشن کمیشن کو اسکینڈلائز کیا، دونوں نے جلسوں میں آئینی ادارے کو تضحیک کا نشانہ بنایا، ملزمان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف غیرپارلیمانی اورنامناسب زبان کا استعمال کیا۔

چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مطلوبہ شواہد، ویڈیوز اور دستاویزات کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کیا جائے۔

چارج شیٹ کے متن کے مطابق ملزمان نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی توہین کی، سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے تحت الیکشن کمیشن ملزمان کےخلاف کارروائی کامجاز ہے۔

TAGGED:Featuredتوہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیستینوں ارکان کو سنگین دھمکیشدید غصے میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کوئی بھی اسرائیل کیخلاف کارروائی کرنے سے قبل دو مرتبہ سوچے؛ امریکا کی دھمکی
Next Article شاہ محمود اور زین قریشی کے عمرکوٹ سےالیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

بوبی دیول کی انڈسٹری میں‌واپسی: اینیمل فلم کےگانے پر رقص، ریکھا کی نقل کرنے کا الزام

ممبئی (شوبز ڈیسک): گمنامی کی جانب بڑھتے جانے والے بوبی دیول نے فلم اینیمل سے انڈسٹری میں ’’کم بیک‘‘ کیا…

May 7, 2024
دنیا

امریکی ائیرپورٹ پر2 طیارے آپس میں‌ ٹکرا گئے؛ دیگر کھڑے کئی طیارے بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے

کیلیس پیل- امریکا (ویب ڈیسک): امریکی ائیر پورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے…

August 12, 2025
Bilkis Bano's petition, 2002 Gujarat riots
دنیا

بھارتی سپریم کورٹ: گینگ ریپ کے مجرموں کی رہائی کےخلاف بلقیس بانو کی درخواست مسترد

ھارت کی سپریم کورٹ نے گینگ ریپ کیس میں عمر قید کی سزا ملنے والے 11 افراد کو رہا کرنے…

December 17, 2022
پاکستان

حافظ آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، 100 پاکستانیوں کی ہلاکت والے لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم گرفتار

گوجرانوالا (ویب ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق…

November 3, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?