Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: استعفوں کی تصدیق: پی ٹی آئی کی ٹال مٹول، اسپیکر سے ملنے نہ آئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > استعفوں کی تصدیق: پی ٹی آئی کی ٹال مٹول، اسپیکر سے ملنے نہ آئے
پاکستان

استعفوں کی تصدیق: پی ٹی آئی کی ٹال مٹول، اسپیکر سے ملنے نہ آئے

Published December 28, 2022
Tags: Featured استعفےکے معاملے پر ملاقات پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامرڈوگر
Share
SHARE

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر آج ملاقات کے لیے نہیں آئے اور انہوں نے اب کل ملاقات کا کہا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ملک کی بہتری اور بھلائی کے لیے تمام جماعتیں پارلیمنٹ میں بھرپورکردار ادا کریں، سیاست سب کا حق ہے مگر عوام کا مفاد سب سے اہم ہے لہٰذا عوامی مفاد پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیف وہپ نےگزشتہ روز مجھ سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا تھا، میں نے آج اسمبلی آفس میں پہنچ کر خود عامر ڈوگر سے رابطہ کیا، میں نے بتایا کہ میں اسپیکر آفس پہنچ گیا ہوں ملاقات کے لیے آجائیں اس پر پی ٹی آئی کے چیف ویپ نے کل ملاقات کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عامرڈوگر نے بتایا پی ٹی آئی کے چند لوگ استعفےکے معاملے پر ملاقات کرنا چاہتے ہیں، میں نےکہا کہ جتھے کی صورت میں ملاقات نہیں ہوگی، رولزکے مطابق سب ممبران سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی، پی ٹی آئی کےارکان اسمبلی کے استعفے اپنے ہاتھ سے لکھےہوئے نہیں ہیں جب کہ قواعد کے مطابق ہر رکن کو اپنے ہاتھ سے اپنا استعفیٰ لکھنا لازم ہے، کچھ ارکان نے استعفے منظور نہ کرنے کی استدعا کی ہے جن ارکان نے مجھ سے استعفے منظور نہ کرنے کی استدعا کی ان کا نام اور تعداد نہیں بتاسکتا۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میں عجلت میں پی ٹی آئی کےاستعفے منظور نہیں کروں گا، استعفے قواعد وضوابط کے مطابق منظور ہوں گے، میں سب کا اسپیکر ہوں،کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں، ملکی مسائل کا واحد حل پارلیمنٹ کا فورم ہے اور پی ٹی آئی کو کہوں گا پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں، اس جماعت میں بھی سنجیدہ پارلیمنٹیرین موجود ہیں جو میری بات پرغورکریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورم پورا کرنا اسپیکر کا کام نہیں، پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتیں کورم کا مسئلہ حل کریں، تمام ممبران پرفرض ہےکہ وہ پارلیمنٹ میں آکراپنا کردارادا کریں۔

TAGGED:Featuredاستعفےکے معاملے پر ملاقاتپی ٹی آئی کے چیف وہپعامرڈوگر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی
Next Article ٹیسٹ انتظامیہ قوانین سے لاعلم، رضوان کی کپتانی تماشہ بن گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

جارجیا میں انتخابی نتائج میں‌دھاندلی کا مقدمہ، ٹرمپ کل سے جیل جائیں گے

واشنگٹن (ویب ڈیسک): صدارتی الیکشن میں امریکی ریاست جارجیا کے انتخابی نتائج پلٹنے کے مقدمے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ…

August 22, 2023
کاروبار

بجٹ خسارہ62 کھرب روپےکی بلند ترین سطح تک پہنچنے کا تخمینہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): رواں مالی سال کے دوران عوام پر735 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کے باوجود بجٹ…

February 26, 2023
دلچسپ و عجیب

پیرو کی پہاڑوں میں صدیوں سے بہنے والا ’سرخ دریا‘

پیرو (ویب ڈیسک): پیرو میں ایک مشہور دریا واقع ہے جو سال میں کچھ ماہ کے لیے سرخ اور تیز…

April 26, 2023
پاکستان

عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کی حکومت سے وضاحت طلب

(ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 ستمبر تک وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی کہ عمران خان کا…

September 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?