Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکا کیساتھ تعمیری تعلقات مگر ضروری نہیں ہر معاملے پر اتفاق ہو: نگران وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > امریکا کیساتھ تعمیری تعلقات مگر ضروری نہیں ہر معاملے پر اتفاق ہو: نگران وزیراعظم
پاکستان

امریکا کیساتھ تعمیری تعلقات مگر ضروری نہیں ہر معاملے پر اتفاق ہو: نگران وزیراعظم

Published August 26, 2023
Tags: Featured پاکستان میں مسائل زیادہ اخرجات اور وسائل کم ہیں ملکوں میں مختلف امور پر اتفاق اور اختلاف رہتا ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے امریکا کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلقات ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ ان کے ہر معاملے پر اتفاق ہو۔پاکستان کے دورے پر آئے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا ملکوں میں مختلف امور پر اتفاق اور اختلاف رہتا ہے، ہم امریکا کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ امریکا کے ساتھ ہر معاملے پر اتفاق ہو۔

ان کا کہنا تھا پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی، ہم نے مل کر عالمی امن کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا، پہلے ہمارے پڑوس میں ایک بڑی سپر پاور روس موجود رہا، امریکا کی قیادت میں مغربی ممالک کا اتحاد بھی ہمارے پڑوس میں رہا، جغرافیائی اعتبار سے عالمی طاقتوں کی پڑوس میں موجودگی کا ہم پر گہرا اثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی بتاہی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا سے قریبی تعلق ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا جمہوریت ہی پارلیمنٹ کی مضبوطی کی ضامن ہے اور جمہوری معاشرے میں ہر فرد کے حقوق کا تحفظ ضروری ہوتا ہے، ریاست اور عوام کے درمیان ایسے سماجی معاعدے پر یقین رکھتے ہیں جہاں حقوق کا تحفظ ہو، ہر ذمہ دار معاشرے کی طرح ہم بھی اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں، پاکستان میں جمہوری عمل کا ارتقا ہو رہا ہے، گزشتہ 15 برسوں میں 3 اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری کی، حکومت کی تبدیلی آئینی طریقے سے عمل میں آئی اور آئین میں حکومت کی تبدیلی کا طریقہ کار موجود ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا گزشتہ 48 گھنٹوں سے مجھے سوشل میڈیا پر ایک نامکمل بیان کی وجہ سے ٹرول کیا جا رہا ہے جس کی میں نے وضاحت کرنے کی کوشش بھی کی تھی، ہمارے پاکستانی دنیا میں جہاں کہیں بھی رہیں یہ صرف چیلنج نہیں بلکہ ایک موقع بھی ہے، یہ لوگ بیرون ملک جاتے ہیں اور اپنے معاشرے میں بہتری کے لیے کردار ادا کرتے ہیں اور اپنی فیملیز کے لیے کماتے ہیں اور ہم ان کے بھیجے گئے زرمبادلہ سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اچھے مواقع کی تلاش میں بیرون ملک جانا کوئی بری بات نہیں ہے، 60 اور 70 کی دہائی میں بھارت سے پڑھے لکھے نوجوان باہر گئے، 30 برس بعد وہی لوگ اپنے ملک کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوئے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا ہمارا سب سے بڑا مسئلہ آمدن اور اخراجات میں توازن نہ ہونا ہے، پاکستان میں مسائل زیادہ اخرجات اور وسائل کم ہیں لیکن پاکستان کے عوام میں مسائل اور بحرانوں سے نکلنے کی صلاحیت موجود ہے، مجھے نہیں معلوم کہ آئی ایم ایف کو ایک دشمن کے طور پر کیوں لیا جاتا ہے۔

TAGGED:Featuredپاکستان میں مسائل زیادہ اخرجات اور وسائل کم ہیںملکوں میں مختلف امور پر اتفاق اور اختلاف رہتا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکی مقامی چینل پر لائیو خبروں کے دوران اینکرز کی شادی کا سرپرائز
Next Article پی ٹی آئی عمران اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان صلح کرانے کی خواہاں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

صارف 13 میگا واٹ بجلی استعمال کرتا ہے، قیمت 40 ہزار میگا واٹ کی ادا کرتا ہے: حکام این ٹی ڈی سی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیپرا میں جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ…

August 28, 2024
پاکستان

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کیس کے فیصلے…

September 28, 2023
پاکستانکاروبار

تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن: وفاقی محکموں میں 376 ٹریلین روپے کی خردبرد ؛ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور محکموں میں مجموعی طور پر 376…

August 22, 2025
پاکستانکھیل

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوشکست دیکر سیریز جیت لی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک): تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے…

November 16, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?