(ویب ڈٰیسک): ڈی آئی جی سکھرپیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی عبدالحفیظ بگٹی کے درمیان تنازع زور پکڑ گیا جس کے بعد حکومت سندھ نے دونوں افسران کو عہدوں سےہٹادیا۔دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کا چارج ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصرآفتاب کے سپرد کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی کا اضافی چارج ایس ایس پی خیرپورسمیع اللہ کےسپرد کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیرمحمد شاہ نے عبدالحفیظ بگٹی پرڈاکوؤں سےرابطے کا الزام لگایا تھا جس کے جواب میں عبدالحفیظ بگٹی نے بھی پیرمحمد شاہ پر الزامات عائد کیے تھے، الزامات کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب کی زیرقیادت کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
کمیٹی میں ڈی آئی جی عامرفاروقی اور ڈی آئی جی تنویرعالم اوڈھو شامل ہیں جب کہ تحقیقاتی کمیٹی 7 دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائےگی۔