Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سی پیک قرضی بوجھ میں مزید اضافہ کریگا،ہم معاشی بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے؛امریکا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > سی پیک قرضی بوجھ میں مزید اضافہ کریگا،ہم معاشی بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے؛امریکا
دنیا

سی پیک قرضی بوجھ میں مزید اضافہ کریگا،ہم معاشی بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے؛امریکا

Published August 2, 2023
Tags: Featured امریکا تجارتی اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائے گا
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران چینی وزیر اعظم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے پوچھے گئے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا ترقی اور شرح نمو میں اضافے کا باعث بننے والی تجارت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا ہر صورت میں پاکستان اور اس کے شراکت داروں کے باہمی فائدے کو یقینی بنانے کے لیے شفافیت اور ڈیٹا سیکیورٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتا رہے گا۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کے حصول کے لیے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاہم انھوں نے اپنے اس جملے کی وضاحت نہیں کی۔

یاد رہے کہ قبل ازیں امریکا نے سی پیک کے حوالے سے خبردار کیا تھا کہ سی پیک پہلے سے قرضوں میں ڈوبے ہوئے ملک کے قرضی بوجھ میں مزید اضافہ کردے گا۔

امریکی ترجمان میتھیو ملر نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، امریکا اس سلسلے میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔

پاکستان میں باجوڑ خود کش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر میتھیو ملر نے کہا کہ اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ امریکا نے طالبان پر بھی زور دیا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال نہ ہونے دیں۔

اس موقع پر میتھیو ملر نے دہشت گرد گروہوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

TAGGED:Featuredامریکا تجارتی اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائے گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان کی توشہ خانہ ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد
Next Article سندھ میں‌پہلی بار اسکولز کا سروے، صوبہ بھر میں اسکول شماری کا عمل مکمل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ کی جسٹس مسرت اور جسٹس احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنیکی سفارش

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں 2 ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

May 1, 2023
پاکستانصحت

کورونا کا نیا ویرینٹ: بیرون ملک سے آنیوالوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں…

January 4, 2024
کھیل

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بنگلور ویمن کرکٹ‌ٹیم کی مینٹور بن گئی

بنگلور (اسپورٹس ڈیسک): بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو ویمن کرکٹ ٹیم…

February 15, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

برطانوی سائنسدانوں کیجانب سے خودکارصفائی رکھنے والا رنگ ایجاد

لندن (ٹیک ڈیسک): یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے ایک ایسا پینٹ تیار کیا ہے جو خود کو صاف رکھنے…

October 1, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?