Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چیف جسٹس ریمارکس پر تنقید:اٹارنی جنرل کی وزیر قانون کو وضاحت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > چیف جسٹس ریمارکس پر تنقید:اٹارنی جنرل کی وزیر قانون کو وضاحت
پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس ریمارکس پر تنقید:اٹارنی جنرل کی وزیر قانون کو وضاحت

Published February 13, 2023
Tags: اٹارنی جنرل خط چیف جسٹس ریمارکس سینیٹ اراکین اعتراض وفاقی وزیر قانون
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے دیے گئے ریمارکس پر سینیٹ اراکین کے شدید اعتراض پر اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہٰی نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو خط لکھ دیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے اپنے خط میں کہا کہ سوشل میڈیا پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس سے متعلق غلط رپورٹنگ کی گئی ہے جس کے ردعمل میں سینیٹرز نے تنقید کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا تھا کہ صرف محمد خان جونیجو ہی ایماندار وزیراعظم تھے، وزیراعظم کی دیانتداری سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے‘۔

اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہٰی نے مزید لکھا کہ نیب ترامیم کیس کی سماعت میں، میں خود موجود تھا اور اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ دوران سماعت ایسی کوئی بات نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے یہ ریمارکس 1988 میں سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کی بحالی کا حکم نا دینے کے تناظر میں دیے تھے اور سابق چیف جسٹس نسیم حسن کے مؤقف کو دہرایا تھا جنہوں نے نواز شریف کیس میں اسمبلی بحال نہ کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا تھا۔

اٹارنی جنرل نے لکھا کہ چیف جسٹس پاکستان نے کہا تھا کہ محمد خان جونیجو ایک اچھے اور آزاد وزیر اعظم تھے جن کی حکومت 58 (2) بی کے تحت ہٹائی گئی۔

انہوں نے اعظم نذیر تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خط اس توقع کے ساتھ آپ کو لکھا جارہا ہے کہ آپ اس حوالے سے ریکارڈ درست کرنے کے لیے اپنے ساتھی اراکین پارلیمنٹ کے سامنے حقائق پیش کریں گے۔

پسِ منظر
خیال رہے کہ 9 فروری کو سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ ملک میں تمام مسائل کا حل عوام کے فیصلے سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ کو دانستہ طور پر نامکمل رکھا گیا ہے، موجودہ پارلیمنٹ سے ہونے والی قانون سازی بھی متنازع ہو رہی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا تھا کہ عدالت اس سے پہلے بھی ایک بار اپنے فیصلے پر افسوس کا اظہار کر چکی ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایک ہی وزیر اعظم آئے تھے جو بہت دیانت دار سمجھے جاتے تھے، ایک دیانت دار وزیراعظم کی حکومت 58 (ٹو) (بی) کے تحت ختم کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 58 (ٹو) (بی) کالا قانون تھا، عدالت نے 1993 میں قرار دیا تھا کہ حکومت غلط طریقے سے گئی لیکن اب انتخابات ہی کرائے جائیں۔

10 فروری کو سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کی جانب سے دیے گئے ریمارکس پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ کیسے کہہ دیا کہ پارلیمنٹ متنازع ہوگئی ہے۔

TAGGED:اٹارنی جنرل خطچیف جسٹس ریمارکسسینیٹ اراکین اعتراضوفاقی وزیر قانون
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارت میں نوجوان کا بارات کیلیے جہاز بک، رشتے دار حیران
Next Article ضیا محی الدین91 سالہ عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

تازہ ترینکھیل

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کے بجائے کراچی میں‌ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ملتان میں شیڈول سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ خراب موسم اور شدید دھند کے…

December 24, 2022
پاکستانکھیل

سندھ حکومت کا اولمپک فاتح ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان

پیرس (اسپورٹس ڈیسک): پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر سندھ حکومت نے پاکستانی…

August 9, 2024
پاکستاندنیا

سائفر کا شائع شدہ متن مستند ہے یا نہیں، تنازع پیداہوگا

کراچی (ویب ڈیسک): امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان گزشتہ برس ہونے…

August 12, 2023
پاکستان

مہیش کمار ملانی دوسری بار جنرل نشست جیتنے والے اقلیتی رکن بن گئے

مٹھی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار مہیش کمار ملانی مسلسل دوسری بار جنرل نشست پر…

February 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?