Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کرپٹوکرنسی اسکینڈل، عدالت نے وقار ذکا کو مفرور قرار دےدیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > کرپٹوکرنسی اسکینڈل، عدالت نے وقار ذکا کو مفرور قرار دےدیا
کاروبار

کرپٹوکرنسی اسکینڈل، عدالت نے وقار ذکا کو مفرور قرار دےدیا

Published February 4, 2023
Tags: Featured فوجداری ضابطہ اخلاق کرپٹو کرنسی اسکینڈل وقار ذکا
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کی مقامی عدالت نے 8 کروڑ 60 لاکھ روپے کرپٹو کرنسی اسکینڈل کیس میں مسلسل غیر حاضری کے باعث معروف ٹیلی ویژن میزبان وقار ذکا کو مفرور قرار دے دیا۔ایک قومی انگریزی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کراچی شرقی کے جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے تحقیقاتی افسر کو ہدایت جاری کیں کہ فوجداری ضابطہ اخلاق کی دفعہ 87 اور 88 کے تحت مفرور ملزم کی جائیداد کو ضبط کرنے کے لیے فوری کارروائی شروع کی جائے۔

سماعت کے آغاز کے دوران وقار ذکا کے وکیل صلاح الدین نے تیسری درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل کی غیر حاضری کو درگزر کیا جائے۔

وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل اہم کام کے سلسلے میں نیویارک چلے گئے ہیں اس لیے انہیں سماعت میں مؤقف پیش کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔

مجسٹریٹ نے ریمارکس دیے کہ اس سے قبل بھی وکیل کو کہا گیا تھا کہ وہ وقار ذکا کی غیر حاضری کے بارے میں عدالت کو مطمئن کرے، مجسٹریٹ نے کہا کہ وقار ذکا نے عدالت سے ضمانت لی ہے نہ عدالت کے سامنے سرنڈر ہوئے ہیں۔

عدالت نے وکیل کی تینوں درخواستوں کو ’بےبنیاد‘ ہونے پر مسترد کردیا۔

تحقیقاتی افسر نے رپورٹ دائر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ملزم تک نہیں پہنچائے جاسکے کیونکہ ان کی رہائش گاہ کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔

وکیل کی جانب سے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مجسٹریٹ نے ٹی وی میزبان وقار ذکا کو مفرور قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کے خوف سے ملزم نامعلوم مقام پر چھپ گیا ہے، مستقبل قریب میں ان کی گرفتاری کی کوئی امید نہیں ہے۔

مجسٹریٹ نے تحقیقاتی افسر کو ہدایت جاری کیں کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 اور 88 کے تحت مفرور ملزم کی جائیداد کو ضبط کرنے کے لیے فوری کارروائی شروع کی جائے۔

تحقیقاتی افسر کو رپورٹ پیش کرنے تک عدالت نے سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں وقار ذکا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ وقار ذکا کام کے سلسلے میں نیو یارک میں ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے ابتدائی طور پر دسمبر کے آخر میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں مشہور ٹی وی میزبان وقار ذکا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔

تحقیقاتی افسر نے بتایا تھا کہ ’پبلک ڈیٹا بیس میں درجنوں خبریں، بلاگز اور ویڈیوز پائی گئیں جس سے وقار ذکار کی کرپٹو کرنسی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے‘۔

مزید بتایا گیا کہ ’انکوائری کے دوران بٹ کوائن یا کرپٹو کرنسی سے متعلق پوسٹس ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں پائی گئی، ملزم نے بٹ کوئن جیسی کرپٹو کرنسی کو فروغ بھی دیا‘۔

TAGGED:Featuredفوجداری ضابطہ اخلاقکرپٹو کرنسی اسکینڈلوقار ذکا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یوکرین کے دارالحکومت کیف میں یورپی یونین رہنماؤں کا اہم اجلاس
Next Article غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں “وکی پیڈیا‘ مکمل بلاک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

انڈونیشیا میں‌مقامی فٹبالر آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا

بنڈونگ - انڈونیشیا (اسپورٹس ڈیسک): انڈونیشیا میں ایک مقامی فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک فٹبالر ہلاک…

February 14, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد میں پھر سے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے حتمی احتجاج سے قبل انتظامیہ نے ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت میں…

November 18, 2024
دنیا

ایران میں‌زلزلہ: 70 افراد زخمی، 300 گھر تباہ

ایران میں 5.8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کے نتیجے میں 70 افراد زخمی…

January 19, 2023
پاکستان

خیبر میں پولیس کا ہیروئین بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، بڑی تعداد میں منشیات برآمد

خیبر (ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس نے ہیروئین بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری…

January 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?