Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یکم جولائی سے بازار اور دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > یکم جولائی سے بازار اور دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان

یکم جولائی سے بازار اور دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

Published June 6, 2023
Tags: Featured صدر آل پاکستان انجمن تاجران ا جمل بلوچ وزرائے اعلیٰ نے فیصلہ کیا کہ
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ): اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل نے توانائی بچت منصوبے کے تحت ملک بھر کی مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی تھی، شرکا نے تمام تر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد یکم جولائی سے رات 8 بجے تمام دکانیں بند کرنے کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ صوبے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ توانائی پر ہمارے سب سے زیادہ اخراجات آتے ہیں، جن کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، اگر ہم ان کو کنٹرول کرلیں گے تو بہت سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی پیداوار کا ہے، گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے بازار رات کو جلد بند کرنے پر سب نے اتفاق کیا اور ہم اس حوالے سے مستقبل میں مزید اہم فیصلے بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے فیصلے کی صوبائی وزراء اعلی نے بھی تائید کر دی، جس کے تحت پرانے بلب کی جگہ ایل آئی ڈی لائٹس لانے اور گرین انرجی منصوبے پر عملدرآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزرائے اعلیٰ نے فیصلہ کیا کہ توانائی پالیسی لاگو کی جائے گی اور امپورٹڈ فیول بل کو کم کیا جائے گا، این ای سی نے فیڈرل فلڈ پروٹیکشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

دوسری جانب تاجروں نے وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بچت پلان کے تحت رات آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران ا جمل بلوچ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گرمی میں دکانیں رات 8 بجے کسی صورت بند نہیں کریں گے ہر حکومت دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کی ناکام پریکٹس کر چکی ہے، گرمی کے موسم میں دن میں کوئی خریداری نہیں ہوتی گرمی کے موسم میں خریداری صرف رات 8 بجے سے رات 11 بجے تک ہوتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ تاجر ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہے کہاں کی عقل مندی ہے توانائی بچانے کی خاطر معاشی پہیہ روکا جا رہا ہے، حکومت توانائی بچانے کے لیے مفت میں چلنے والی بجلی بند کرے اورحکمران اپنے ائیرکنڈیشن بند کریں ہر گھر کا پنکھا چلے گا، بدقسمتی کی انتہا ہے توانائی بچانے کی بات یا وزیر دفاع کرتا ہے یا وزیر منصوبہ بندی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر توانائی کو چاہیے تاجر نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔

TAGGED:Featuredصدر آل پاکستان انجمن تاجران ا جمل بلوچوزرائے اعلیٰ نے فیصلہ کیا کہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
Next Article سمندی طوفان ’ بپر جوائے ‘ کے اثرات: کراچی میں گرد آلود تیز ہوائیں اور بوندا باندی شروع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پاک-نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز ڈرا، عوام کو ہٹلریاد آنے لگا

کراچی (نجات نیوز): سرفراز کی شاندار سنچری، پاک-نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانیوالا دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ برابری پر ختم…

January 7, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی سیف سٹی پراجیکٹ؛ محفوظ شہری ماحول کیلیے ہماری کوششوں کو ظاہر کرتا ہے، وزیراعلیٰ

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سیف سٹی پراجیکٹ صرف کیمروں کے ذریعے…

August 14, 2023
دنیا

بھارت: اترا کھنڈ میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 36 افراد ہلاک، 19 زخمی

الموڑا - بھارت (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں…

November 4, 2024
پاکستانتازہ ترین

لاہور ایئرپورٹ :شارجہ جانیوالے مسافر سے 670 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

لاہور (ویب ڈیسک): لاہورائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 670 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔ترجمان اینٹی…

November 1, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?