Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سیکرٹری دفاع کا سروسز چیفس کو خط، فیض آباد دھرنے کے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سیکرٹری دفاع کا سروسز چیفس کو خط، فیض آباد دھرنے کے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت
پاکستان

سیکرٹری دفاع کا سروسز چیفس کو خط، فیض آباد دھرنے کے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت

Published January 10, 2024
Tags: Featured بری، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کو خطوط فیض آباد دھرنے ملوث افسران کیخلاف کارروائی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک):فیض آباد دھرنے میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کیلیے سیکریٹری دفاع نے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں تینوں سروسز چیفس کوفیض آباد دھرنا کیس میں ملوث افسران اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیلیے خطوط ارسال کردیے۔سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن میں اپنے جمع کرائے گئے تحریری بیان میں بتایا کہ انہوں نے فیض آباد میں 2017 کو ہونے والے دھرنے میں ملوث افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیلیے بری، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کو خطوط ارسال کردیے ہیں۔

ذرائع نے بتایاہے کہ فیض آباددھرنا انکوائری کمیشن کوسیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان خان نے اپنے تحریری بیان میں بتایاہے کہ تینوں سروسز چیفس آرمی چیف ،ایئر چیف اور نیول چیف کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں خطوط لکھ دئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خطوط میں تینوں سروسز چیفس کو 2017 کے دھرنے میں اپنے افسران کے کردار کا جائزہ لے کر کارروائی کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری دفاع نے اپنا تحریری بیان کمشن کو ارسال کردیا۔

واضح ہے کہ کمیشن نےسابق وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کر رکھا ہے۔ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کوسپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے۔

اس سے قبل سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید بھی کمیشن میں اپنا تحریری بیان جمع کراچکے ہیں جس میں انہوں نے کمیشن کے سوالوں کے جواب دئیےتھے اور مؤقف اختیار کیا کہ فیض آباد دھرنے کے وقت اسوقت کی حکومت کیخلاف کسی قسم کی سازش نہیں کی گئی تھی۔

انہوں نے اپنے جواب میں یہ بھی لکھا کہ دھرنے والوں کے ساتھ مذاکرات اُس وقت کی حکومت کی ہدایت پر کیے گئے تھے۔ یاد رہے کہ نومبر 2023ء میں نگران حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

TAGGED:Featuredبری، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کو خطوطفیض آباد دھرنے ملوث افسران کیخلاف کارروائی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میرے والد کا تعلق پاکستان سے ہے؛امریکی نژاد بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا انکشاف
Next Article عالمی عدالت انصاف کی کارروائی کا خوف: نیتن یاہو غزہ پر قبضے کے بیان سے پھر گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: رانا ثنا اللہ

(ویب ڈیسک):اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے…

May 2, 2024
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کی نئی شرط:’ پیٹرول پر لیوی 60 روپے، 18 فیصد جی ایس ٹی بھی بحال کریں’

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرول پر لیوی…

March 22, 2024
پاکستانتازہ ترین

جعلی بھرتی کیس: سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک): اینٹی کرپشن پنجاب نے جعلی بھرتی کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کوگرفتارکرلیا۔ترجمان اینٹی کرپشن…

June 3, 2023
دنیا

غزہ جنگ:یو اے ای کےاسرائیل سےسفارتی رابطے معطل، امریکا کا مدد سےمحرومی کا الٹی میٹم

وائٹ ہاؤس: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے…

April 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?