کراچی (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہےکہ آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال اس وقت ابتر ہے، صورتحال بہتر کرنے کے لیے فوری انتظامی فیصلوں کی ضرورت ہے۔
ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے تقرر میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس کے لیے نام 4 مارچ کو بھیجے تھے، 20 مارچ ہوچکی لیکن وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ پولیس کا تقرر نہیں کیا۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ غیرضروری تاخیر سے قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔