Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دہلی: وزیراعلیٰ کیجریوال مستعفی، جلد نئے الیکشن کا مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > دہلی: وزیراعلیٰ کیجریوال مستعفی، جلد نئے الیکشن کا مطالبہ
دنیا

دہلی: وزیراعلیٰ کیجریوال مستعفی، جلد نئے الیکشن کا مطالبہ

Published September 15, 2024
Tags: Featured اروند کیجریوال جیل سے رہائی پانے والے دہلی کے وزیراعلیٰ نئے الیکشن میں جانے کا اعلان وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ
Share
SHARE

نئی دہلی (ویب‌ڈیسک): دو دن قبل جیل سے رہائی پانے والے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیکر نئے الیکشن میں جانے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا ہونے والے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیکر کسی اور کو وزیراعلیٰ نامزد کریں گے اور دوبارہ الیکشن میں جائیں گے۔

کیجریوال نے اپنے بیان میں کہا کہ ” میں دو دن بعد وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دونگا اور اس وقت تک وزیراعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھونگا جب تک عوام اپنا فیصلہ نا دیں، مجھے قانون کی عدالت سے انصاف ملا ہے اور اب میں انصاف لینے عوام کی عدالت میں جاؤنگا”۔

کیجریوال کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی جگہ کسی اور پارٹی رہنما کو دہلیٰ کا وزیراعلیٰ نامزد کریں گے، انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ریاست دہلی کے اگلے سال فروری میں ہونے والے الیکشنز کو رواں سال نومبر میں مہاراشٹرا میں ہونے والے الیکشن کےساتھ ہی کروایا جائے۔

یاد رہے کہ اروند کجریوال کو 6 ماہ قبل شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی ضمانت کی درخواست کئی بار مسترد کی گئی جس کے بعد 2 روز قبل بھارتی سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

اگر اروند کیجریوال اپنے استعفے کے بعد دہلی اسمبلی بھی تحلیل کردیتے ہیں تو یہ پہلی دفع نہیں ہوگا، وہ اس سے قبل 2014 بھی ایک مرتبہ دہلی کی اسمبلی تحلیل کرکے وقت سے پہلے انتخابات میں گئے تھے۔

کیجریوال دسمبر 2013 میں پہلی بار دہلی کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے مگر پھر 49 دنوں کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ وہ اکثریت نا ہونے کی وجہ سے اسمبلی سے کرپشن کے خلاف بل منظور نہیں کروا سکے تھے۔

بعد ازاں ریاست میں دوبارہ الیکشن کے بعد کیجریوال فروری 2014 میں بھاری اکثریت حاصل کرکے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے اور اس کے بعد سے وہ مسلسل دہلی کے وزیراعلیٰ ہیں۔

TAGGED:Featuredاروند کیجریوالجیل سے رہائی پانے والے دہلی کے وزیراعلیٰنئے الیکشن میں جانے کا اعلانوزارت اعلیٰ سے استعفیٰ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ: مصر کے کریم الباربری کو شکست،پاکستان کے احسن ایاز فائنل میں پہنچ گئے
Next Article کرینہ کپور کے 25 سالہ کیریئر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فلم فیسٹیول
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

یوم آزادی پر گولفر حمزہ امین کا قوم کو انٹرنیشنل ایونٹ کی جیت کا تحفہ

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے گولفر حمزہ امین نے آسڑین نیشنل اوپن گولف چیمپئین شپ جیت کر قوم کو یوم…

August 14, 2023
کھیل

T20سپر ایٹ راؤنڈ: جنوبی افریقاکی ویسٹ انڈیز کو شکست،سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے…

June 24, 2024
پاکستانکاروبار

کراچی تا روہڑی ٹرین اور دیگرترقیاتی منصوبوں کیلیے چینی کمپنی کی حکومت سندھ کو سرمایہ کاری کی پیشکش

کراچی (ویب ڈیسک): چین کے سرمایہ کاروں نے حکومت سندھ کے ساتھ صوبے کے ترقیاتی کاموں میں سرمایہ کاری کی…

October 7, 2025
دنیا

ہائے ری طرفداری:فلسطین پر بمباری اسرائیل کا حق اور فرض ہے؛ امریکی صدر

واشنگٹن (ویب ڈیسک): اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر فلسطین پر…

October 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?