Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جمہوری مہنگائی: منی بجٹ آرڈیننس سےنہیں،اسمبلی فلور سے آئیگا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جمہوری مہنگائی: منی بجٹ آرڈیننس سےنہیں،اسمبلی فلور سے آئیگا
پاکستان

جمہوری مہنگائی: منی بجٹ آرڈیننس سےنہیں،اسمبلی فلور سے آئیگا

Published February 14, 2023
Tags: Featured صدر دستخط فنانس بل قومی اسمبلی سے منی بجٹ آرڈیننس
Share
SHARE

اسلام آباد(ویب ڈیسک): حکومت نے منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے نہ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب ضمنی فنانس بل قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس بل کی سینیٹ سے کی منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی، قومی اسمبلی قواعد و ضوابط معطل کرکے ایک ہی روز میں بل پاس کر سکتی ہے، فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر دستخط کرنے کے پابند ہوں گے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فنانس بل کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی ہے، وزیر خزانہ کی پر پریس کانفرنس آج رات 9:25 پر شیڈول تھی۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر اعتراضات اٹھا ئے تھے جبکہ حکومت آج ہی آرڈیننس جاری کرکے منی بجٹ نافذ کرنا چاہتی تھی تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ فنانس بل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

آج صدر عارف علوی سے وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے ملاقات کی تھی اور ملاقات میں وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت اور اتفاق رائے سے آگاہ کیا۔

صدر مملکت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ریاست پاکستان حکومت کی جانب سےآئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر قائم رہے گی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ حکومت آرڈیننس جاری کرکے ٹیکسوں کے ذریعے اضافی ریونیو اکٹھا کرنا چاہتی ہے تاہم اس پر صدر مملکت نے کہا کہ اہم موضوع پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا زیادہ مناسب ہوگا، پارلیمنٹ کا سیشن فوری طورپربلایا جائے تاکہ بل کوبلا تاخیر قانون بنایا جا سکے۔

TAGGED:Featuredصدر دستخطفنانس بل قومی اسمبلی سےمنی بجٹ آرڈیننس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article PSL دوسرامیچ: زلمی کا کنگز کو 200 رنز کا ہدف
Next Article کراچی: دلچسپ مقابلےکے بعد زلمی کی کنگز کو 2 رنز سےشکست
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

پاکستان کا قرض ملکی جی ڈی پی کا 73 فیصد ہے؛ آئی ایم ایف اسیسمنٹ رپورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ اسسمنٹ رپورٹ میں پاکستان کے ترقیاتی…

November 19, 2023
کاروبار

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

(ویب‌ڈیسک):‌اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے مزید قرض کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے…

June 15, 2024
دلچسپ و عجیب

انڈیا میں دادا نےڈیڑھ سالہ پوتے پرگاڑی چڑھا دی

کیرالہ (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس میں ایک بچہ…

November 14, 2023
پاکستان

لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبر حسین کا فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے پر کورٹ مارشل، رینک ضبط

راولپنڈی(ویب ڈیسک): پاک فوج نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبر حسین کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے پر سزا سنادی۔پاک…

July 30, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?