ملیر (نجات نیوز): ضلع ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود منزل پمپ پر مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ, دھرنا. شیلڈ کمپنی کے ورکروں کا احتجاج مظاہرہ تاحال جاری ہے. مزدوروں نے کپمنی کے مین گیٹ پر دھرنا دے دیا. مزدوروں کو فیکٹری سے جبری نکالنا بند کیا جائے, پندرہ سال سے ورکر کا کام کر رہے ہیں بغیر نوٹس کے نکالا گیا ہے, جو ورکر دس سال نوکری کرتے ہیں ان کو پرموٹ نہیں کیا جا رہا.
ملازمین نے بتایا کہ فیکٹری انتظامیہ نے کنٹین بھی بند کر دیں ورکر صبح سے بھوکے پیاسے فیکٹری میں موجود ہیں, مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا .
جبکہ مسلم لیگ ن ضلعی صدر محمد فیروز خان کمپنی کے ملازمین کے دھرنے میں پہنچ گئے, محمد فیروز خان نے نمائندہ نجات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شیلڈ کمپنی کے ملازمین کے ساتھ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے ناانصافیاں برداشت نہیں کی جائیں گی, کمپنی کے مینیجر زمان درانی کی پالیسیاں مزدور دشمن ہیں جس کی وجہ سے ورکروں کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ 15 سے 20 سال کام کرنے والے ورکروں کو بلاوجہ کمپنی سے نکالا جارہا ہے, میں کمپنی مالکان سے گذارش کرتا ہوں کہ ملک مشکل صورتحال سے گذر رہا ہے اور مزدوروں کو بلا وجہ روزگار سے نکال کر ان کے گھر کا چولہہ بند کرکے انہیں فاقاکشی پر مجبور نہ کیا جائے.
انہوں نے انتظامیہ کو چتاؤنی دیتے ہوئے کہا کہ اگر مزدوروں کو کمپنی سے نکالا گیا تو ہم ورکروں کے ساتھ ملکر سخت احتجاج کرینگے.