ڈھاڈر / کوئٹہ (ویب ڈیسک): ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند میر سردار خان رند کے قافلے پر حملے میں دو محافظ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
An IED blast had hit the convoy of Sardar Khan Rind the elder son of Sardar Yar Muhammad Rind in Shoran area of district Kachi. One personal guard of Sardar Khan Rind killed and two injured in the attack. pic.twitter.com/UiqrmBvPzn
— Saadullah Akhter (@saadiakhter) March 11, 2023
اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سردار رند کے قافلے کو ڈھاڈر کے علاقے نوشمان میں نشانہ بنایا گیا.
دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالے دونوں محافظوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔