Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کیا ناسا کو خلائی مخلوق کی موجودگی کے شواہد مل گئے؟
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > کیا ناسا کو خلائی مخلوق کی موجودگی کے شواہد مل گئے؟
سائنس و ٹیکنالوجی

کیا ناسا کو خلائی مخلوق کی موجودگی کے شواہد مل گئے؟

Published June 2, 2023
Tags: Featured انسانی تاریخ کے بہت بڑے سوالات غیر معمولی تصاویر کی مزید جانچ کیسے کرسکتے ہیں
Share
SHARE

واشنگٹن (ٹیک ڈیسک): امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے ایک درجن سے زائد ماہرین کا ایک اہم اجلاس ہوا جس کا مقصد زمین یا اس سیارے سے باہر خلائی مخلوق کی موجودگی کے مضبوط شواہد کو دریافت کرنا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے ماہرین کا اجلاس ہوا جس میں ’یو اے پی‘ unidentified anomalous phenomena گروپ کے خدشات کو دور کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ناسا کا کہنا ہے کہ انہیں زمین یا اس سیارے سے باہر خلائی مخلوق کی موجودگی کے مضبوط شواہد نہیں ملے۔ ’ کسی دوسری مخلوق کی تلاش واقعی ایک اہم موضوع ہے، اس لیے ہم اس کی تلاش جاری رکھیں گے’۔

گروپ کا پہلا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جہاں ماہرین نے خلائی مخلوق کو سمجھنے کے دوران درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے مضبوط ڈیٹا کی کمی ہے اس لیے ابھی ہم نہیں کہہ سکتے ہیں کہ دنیا میں خلائی مخلوق کی موجودگی کے شواہد ہیں۔

یہ اجلاس 16 ارکان پر مشتمل تھا جس میں طبیعیات اور فلکیات جیسے مختلف شعبوں کے سائنس دان شامل تھے۔

اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا، جسے ناسا کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیا گیا تھا تاکہ خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق ابتدائی نتائج پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

ماہرین کے اس اجلاس کا مقصد مختلف واقعات کی نوعیت کا حل پیش کرنے کے بجائے ناسا کو مستقبل کے تجزیے کی رہنمائی کے لیے روڈ میپ فراہم کرنا ہے۔

اجلاس کے ارکان کی جانب سے بتایا گیا کہ خلائی مخلوق کے حوالے سے سب سے بڑا چیلنج قابل اعتماد سائنسی طریقہ کار اور شواہد کی کمی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت دفاع کے آل فیلڈز انوملی ریزولوشن آفس کے ڈائریکٹر شان کرک پیٹرک نے کہا کہ انہیں اب تک 800 سے زائد یو ایف او رپورٹس موصول ہو چکی ہیں جن میں غیر معمولی تصاویر یا روشنی یا زمین تک پہنچنے والی لہروں کے ایک عجیب و غریب اخراج کو دیکھا گیا۔

کرک پیٹرک نے کہا کہ ان تصاویر میں بہت کم ایسی تصاویر تھیں جو غیر معمولی تھیں جن کی شناخت نہیں ہو پائی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ایف اے اے، آفس آف ایئر ٹریفک سرویلنس سروسز کے ٹیکنیکل ایڈوائزر مائیک فری نے کہا کہ ملک بھر میں 8 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ رجسٹرڈ ڈرونز ہیں اور روزانہ ہزار ڈرون اڑائے جاتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کئی تصاویر ایسی تھیں جو دراصل ہوائی اڈے پر اترنے والے طیارے تھے۔اجلاس کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا انہیں غیر معمولی اشیا کے پیچھے خلائی مخلوق کے شواہد ملے ہیں؟

جس پر جارج میسن یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ اور ڈیٹا سائنس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر انامریا بیریا نے کہا کہ ہماری ٹیم تجربہ کار سائنسدانوں پر مشتمل ہے جو ڈیٹا پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک روڈ میپ تیار کررہے ہیں کہ ان غیر معمولی تصاویر کو مزید جانچ کیسے کرسکتے ہیں، غیر معمولی دعووں کے لیے مضبوط شواہد کی ضرورت ہوتی ہے، آیا کائنات میں صرف ہم ہی انسان ہیں یا ہمارے علاوہ کوئی اور بھی مخلوق ہے، یہ شاید انسانی تاریخ کے بہت بڑے سوالات ہیں’۔

اسی سوال کے جواب میں ڈیوڈ اسپرگل کہتے ہیں کہ خلائی مخلوق کی موجودگی کے حوالے ماہرین کو مضبوط شواہد موصول نہیں ہوئے۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ناسا کا زیادہ تر کام زمین سے باہر کسی دوسری مخلوق کی موجودگی کو تلاش کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ انسان کے علاوہ کسی دوسرے مخلوق کی تلاش واقعی ایک اہم موضوع ہے، ہمیں ابھی تک زمین سے باہر کسی دوسری مخلوق کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے، لیکن ہم مختلف طریقوں سے اس کی تلاش کر رہے ہیں’۔

TAGGED:Featuredانسانی تاریخ کے بہت بڑے سوالاتغیر معمولی تصاویر کی مزید جانچ کیسے کرسکتے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کردیا گیا
Next Article یہ ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے: کیپٹن (ر) صفدر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

نواز یا مریم کا امکان نہیں، شہباز یا بلاول وزیراعظم بن سکتے ہیں: وسان کا نیا خواب

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی ) کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ نواز شریف…

February 11, 2024
تازہ تریندلچسپ و عجیب

پنجاب میں جِن نکالنے کے نام پرعاملہ نے خاتون کو جلا دیا

فیصل آباد میں جِن نکالنے کے نام پر جعلی عاملہ نے خاتون کا چہرہ اور جسم کوئلوں سے جلا دیا۔…

December 21, 2022
کھیل

بھارت میں ورلڈکپ جیتنےکا ہمارے پاس بہترین موقع ہے: مصباح الحق

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہےکہ ہمارے پاس ورلڈکپ جیتنے کا بہترین موقع ہے۔لاہور…

May 21, 2023
پاکستان

رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک): رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔سعودی وزارت…

March 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?