بھٹ شاہ (ویب ڈیسک): جسقم نے صنعان خان قریشی کی قیادت میں غیر قانونی و بوگس ڈیجیٹل مردم شماری سمیت تمام سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف قومی شاہراہ سے درگاہ شاہ عبداللطیف بھٹائی تک مارچ کیا اور دریائے سندھ کا رخ موڑنے اور دیگر سندھ مخالف منصوبوں کے خلاف بھٹائی کے دروازے پر شکایتی صدا دی گئی، جس کی قیادت جسقم کے چیئرمین سنان خان قریشی نے کی، مارچ بھٹ شاہ میں ریلی میں تبدیل ہوگیا۔درگاہ کے مین گیٹ کے سامنے جلسہ عام منعقد کیا گیااور شہریوں نے پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔
ڀٽ شاھ
سنڌ جا عاشق تيار رھن
وري ڪراچي ۾ گڏ ٿي ڪري اھو ٻڌائينداسين ڌرتي جا وارث اسين آھيون !!!@ChairmanJsqm #SindhMarch pic.twitter.com/kN1pGp72tC
— Sanan Khan Qureshi (@ChairmanJsqm) March 21, 2023
پیدل مارچ میں جسقم کے چیئرمین صنعان خان قریشی کے ہمراہ ڈاکٹر نیاز کالانی، آکاش ملاح، پنہل ساریو، دیدار شام، عبدالرشید ڈیٹھو، سید ہاشم شاہ، عابد شاہانی، ایاز سہتو اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جسقم کے پیدل مارچ کا بھٹ شاہ قومی شاہراہ سے مختلف مقامات پر استقبال کیا گیا۔فقیر خادم حسین رند اور دیگر کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔کارکنوں نے سندھ مخالف منصوبوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
رہنما اور کارکنان نے شاہ لطیف بھٹائی کے مزار پر پہنچ کر سندھ پر ہونے والے مظالم پر فریاد کی اور سندھ کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
عظيم سنڌ جي عظيم پيغمبرء سنڌ شاه عبدالطيف ڀٽائي سرڪار جي اڱڻ تي @ChairmanJsqm پنهنجن هزارين جانثار ساٿين ۽ سنڌ سيد جي عاشقن سان گڏ سنڌ جي سورن ۽ دردن جي دانھ کڻي پهتا آهيون!!#LodgeFIRShMaqsoodQureshi pic.twitter.com/PVdWNosaCf
— Sanan Khan Qureshi (@ChairmanJsqm) March 21, 2023
صنعان خان قریشی نے درگاہ کے گیٹ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے خلاف سازشیں اور سندھ دشمن منصوبےکسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔وقت آگیا ہے کہ سندھی قوم متحد ہو کر دھرتی کے دشمنوں کا مقابلہ کرے۔
ہم لطیف کی نگری میں بھٹائی سائیں سے فریاد کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔موجودہ حکمرانوں نے عوام کو بھوک اور بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا۔سندھی عوام مل کر سندھ میں انقلاب برپا کریں۔
صںعان خان قریشی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت دریائے سندھ کا رخ تبدیل کیا گیا ہے۔عوام مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، لاقانونیت، کرپشن اور منشیات کی لت سے پریشان ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ڈیجیٹل مردم شماری سندھی قوم کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے۔میں شہید بابا بشیر خان قریشی کا مشن لے کر نکلا ہوں۔سندھ کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔
جسقم چیئرمین نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ سندھی عوام اپنے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر سندھ کے دشمنوں کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بھٹ شاہ کے بعد جسقم کا کراچی میں مارچ اور جلسہ کیا جائے گا، جس کے لیے کارکن تیاری کریں گے۔
مارچ سے دیدار شام، عبدالرشید ڈیٹھو، اشرف کلہوڑو، اطہر سومرو اور دیگر نے خطاب کیا۔