Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پولیس،عدالت پرحملوں‘ کی تحقیقات کیلئے JIT بنانے کا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پولیس،عدالت پرحملوں‘ کی تحقیقات کیلئے JIT بنانے کا فیصلہ
پاکستان

پولیس،عدالت پرحملوں‘ کی تحقیقات کیلئے JIT بنانے کا فیصلہ

Published March 21, 2023
Tags: Featured اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج توڑ پھوڑ،اشتعال انگیزی ریاست کے خلاف دشمنی قرار ے آئی ٹی 7 روزمیں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائے گی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے پولیس اور عدالت پر ’مسلح جتھوں کے متشدد حملوں‘ کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ جے آئی ٹی بنانے کا اقدام گزشتہ روز حکومت میں شامل جماعتوں کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔عہدیدار کا بتانا تھا کہ ہائی پاورڈ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی سمری تیار کرلی گئی ہے جو وزارت داخلہ آج وزیراعظم کو بھجوائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں وزارت داخلہ، پولیس کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

جے آئی ٹی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس پر تشدد کی تحقیقات کرے گی اور 7 روزمیں اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائے گی۔

تحقیقات کے دوران پٹرول بم حملوں، کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ عسکریت پسندوں سے متعلق حقائق اکٹھے اور جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ توڑنے، پتھراﺅ، موٹر سائیکل اور گاڑیاں جلانے کے تمام شواہد جمع کیے جائیں گے۔

عہدیدار کے مطابق جے آئی ٹی کی چھان بین میں املاک کی توڑپھیلاﺅ، آتش زنی، کار سرکار میں مداخلت اور تشدد کے پہلوﺅں کا احاطہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اس بات کا بھی تعین کیا جائے گا کہ پولیس پر آنسو گیس کے شیل کس نے چلائے اور کس نے فراہم کیے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے، تشدد پر بھڑکانے کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی۔

جس کے بعد جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں حکومت مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ملک کی سویلین اور ملٹری ہائی کمان کے طویل اجلاسوں میں پی ٹی آئی کی جاری احتجاجی تحریک کے بارے میں انتہائی ناگوار نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو ’سیاسی جماعت کے بجائے کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ شرپسندوں کا گروہ‘ قرار دیا اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا عزم کیا گیا تھا۔

اجلاسوں کے بعد جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’اجلاس میں عدالتی احکامات کی تعمیل کرانے والے پولیس اور رینجرز پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور اسے ریاست کے خلاف دشمنی قرار دیا گیا‘۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ’تمام شواہد اور ثبوت دستیاب ہیں، جس کے تحت بدامنی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘۔

یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ٓآئی) کے چیئرمین عمران خان کی اسلام ٓآباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشیوں کے موقع پر پارٹی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم دیکھنے میں ٓآیا تھا۔

جس کے بعد پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف توڑ پھوڑ،اشتعال انگیزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کیے گئے تھے جبکہ کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔

TAGGED:Featuredاور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمات درجتوڑ پھوڑ،اشتعال انگیزیریاست کے خلاف دشمنی قرارے آئی ٹی 7 روزمیں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائے گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہورہائیکورٹ:عمران خان کی مزید 2 مقدمات میں بھی ضمانت منظور
Next Article ڈیجیٹل مردم شماری سندھ پرحملہ ہے،کسی صورت قبول نہیں؛جسقم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی

(ویب ڈیسک): سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی۔ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر…

July 14, 2024
پاکستان

سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، ہمارے کام کو عالمی اداروں نے سراہا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ نےایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔وزیراعلیٰ سندھ…

March 12, 2025
کھیل

بھارت نے ICC ون ڈے رینکنگ میں پاکستان سے نمبر ون پوزیشن چھین لی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): بھارت نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان سے نمبر ون پوزیشن چھین لی۔گزشتہ روز…

September 23, 2023
کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان7 واں‌نمبر،محض ایک لاکھ ڈالر ملیں‌گے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔آئی…

May 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?